وزیر داخلہ کی زیر صدارت پاک افغان بارڈر پر باڑ کی تنصیب اورافغانستان سے شرپسندی کے خلاف اہم اجلاس

0
34

کوئٹہ :وزیر داخلہ کی زیر صدارت پاک افغان بارڈر پر باڑ کی تنصیب اورافغانستان سے شرپسندی کے خلاف اہم اجلاس،اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت پاک افغان بارڈر پر باڑ کی تنصیب سے متعلّق اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا ہے

اس اہم اجلاس میں منقسم دیہات کے متاثرین کو معاوضہ، مشران کے ساتھ بات چیت اور گزشتہ اجلاسوں میں کیے گئے  فیصلوں پر عمل درآمد پر تبادلہ خیال، علاقہ میں خصوصی اقتصادی زون کے قیام و چمن ماسٹر پلان پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں، منقسم علاقے کے لوگوں کو سولر ٹیوب ویلوں کی فراہمی بھی زیر غور آئی۔یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اجلاس کے شرکاء نے اپنے اپنے محکموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں باڑ لگانے ،گاؤں کی آباد کاری اور گزشتہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلے پر پیشرفت، اور عمل درآمد کا بھی جائزہ لیاگیا،

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ارشد مجید،سدرن کمانڈ آفس کے برگیڈئر واجد ،کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفندیار کاکڑ، ڈی آئی جی کوئٹہ اظہر اکرام، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ طارق مینگل، و دیگر سیکورٹی اور انٹیلی جنس اداروں و انتظامیہ کے حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیرداخلہ نے کہا کہ باڑ لگانے کے منصوبے کی تکمیل سے قانونی طور پر سرحد پار آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
 

وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے مزید کہا کہ بارڈر ایریا میں سیٹلمنٹ سے متعلق مسائل کے حل کیلئےصوبائی حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے،

Leave a reply