انڈونیشیا کے قونصل جنرل اچانک جامشورو پہنچ گئے،نایاب تحفے دے کرسب کوحیران کردیا

0
34

جامشورو:انڈونیشیا کے قونصل جنرل اچانک جامشورو پہنچ گئے،نایاب تحفے دے کرسب کوحیران کردیا،اطلاعات کے مطابق کراچی میں انڈونیشیا کے قونصل جنرل ٹوتوک پریانامٹو نے جامعہ سندھ کے ایریا اسٹڈی سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایک سال سے قبل قائم کردہ انڈونیشیائی کارنر کیلئے اپنے ملک کے آرٹ، ثقافت و تاریخ پر مشتمل 13 نایاب کتب تحفے میں دیں اور کارنر سمیت پورے سینٹر کا مفصل دورہ کیا۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹوتوک پریانامٹو نے کہا کہ پاکستان و انڈونیشیا کے انتہائی قریبی دوستانہ تعلقات ہیں، جس کو مزید بہتر کرنے کیلئے عوامی روابط کو بڑھانے کیلئے دونوں ممالک کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لانے کیلئے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں انڈونیشیا کے قونصل خانے کا جامعہ سندھ کے ایریا اسٹڈی سینٹر کے ساتھ انتہائی دیرینہ و قریبی تعلیمی تعاون رہا ہے۔ انہوں نے کہا جامعہ سندھ پاکستان کی واحد جامعہ ہے، جہاں انڈونیشیا کا کارنر قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ان کے قونصل خانہ ایریا اسٹڈی کے ساتھ تعلیمی سرگرمیاں شروع نہیں کر سکا۔

انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس میں کمی کے بعد آئندہ سال ایریا اسٹڈی سینٹر کے تعلیمی و تحقیقی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی، جس میں سیمینار و ورکشاپ منعقد کرنے کے علاوہ انڈونیشین زبان کے کورسز کرانے اور اساتذہ کے تبادلے کے پروگرامز شامل ہیں۔ اس موقع پر ایریا اسٹڈی سینٹر کے اساتذہ بھی موجود تھے۔

Leave a reply