انسپکٹر جنرل آف پنجاب انعام غنی کی ٹریفک ہیڈ کواٹر راولپنڈی آمد

0
27

انسپکٹر جنرل آف پنجاب انعام غنی کی ٹریفک ہیڈ کواٹر راولپنڈی آمد۔آر پی او راولپنڈی عمران احمر ،سی پی او راولپنڈی احسن یونس اور دیگر سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے آئی جی پنجاب اور دیگر سینئر افسران کا پرتپاک استقبال کیا۔

ریڈیو اسٹیشن88.6 ،کانسٹیبل غلام اصغر شہید ڈرائیونگ سکول،ون ونڈو لائسنسنگ سسٹم اور پولیس ویلفیئر مرکز سمیت دیگراہم برانچز کا معائنہ بھی کیا۔ریڈیو اسٹیشن88.6 کے معائنہ کے دوران شہریوں سے لائیو کال کے ذریعے بات چیت بھی کی۔

صوبہ پنجاب میں پہلی بارشہریوں کو پیپر لیس لائسنسنگ سسٹم فراہم کرنے پرراولپنڈی ٹریفک پولیس کی تعریف کی۔ آئی جی پنجاب نے راولپنڈی ٹریفک پولیس کی طرف سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے شہریوں کو فراہم کردہ سہولیات کو سراہا۔

ٹریفک پولیس کی طرف سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے شہریوں کوسہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔راولپنڈی ٹریفک پولیس جدید ٹیکنالوجی سے استعفادہ حاصل کر رہی ہے۔آئی جی پنجاب انعام غنی

ون ونڈو لائسنسنگ سسٹم ،پکار اپلیکشن،باڈی کیم، ای چالاننگ پیمنٹ سسٹم وغیرہ راولپنڈی ٹریفک پولیس کے وژن کے اہم حصے ہیں۔ راولپنڈی ٹریفک پولیس نے شبانہ روز محنت اور عوام الناس کی خدمت کے ذریعے اندرون و بیرون ملک نیک نامی اور شہرت حاصل کی ہے۔

Leave a reply