برطانیہ: شرح سود میں دسویں مرتبہ اضافہ،14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

0
44

بینک آف انگلینڈ نے مسلسل 10 ویں بار شرح سود میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد وہ 14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

باغی ٹی وی : مہنگائی کی روک تھام کے لیے بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں 0.50 فیصد اضافہ کیا ہے،اس اضافے کے بعد شرح سود 3.5 فیصد سے بڑھ کر 4 فیصد ہوگئی ہے۔

برطانیہ تاریخ کےمشکل ترین دورمیں داخل:ہڑتالی ملازمین کی تعداد6 لاکھ تک جاپہنچی

بینک آف انگلینڈ نے کہا کہ برطانوی معیشت کو مختصر عرصے کی کساد بازاری کا سامنا ہوسکتا ہے مگر اس کا دورانیہ گزشتہ سال پیشگوئی کیے گئے دورانیے سے کم ہوگا۔

ماہرین کے مطابق آنے والے مہینوں میں شرح سود 4.5 فیصد تک جاسکتی ہے مگر اگلے سال سے اس میں کمی آنے لگے گی۔

شرح سود بڑھنےسےٹریکرمارگیج صارفین کو ہر ماہ 49 پاؤنڈ زائد ادا کرنا ہوں گے جبکہ عام ریٹ پر مارگیج لینے والے صارفین 31 پاؤنڈ زائد ماہانہ ادا کریں گے۔

برطانیہ میں ہڑتالیں ہی ہڑتالیں

دوسری جانب دنیا اس وقت معاشی بحرانوں کی زد میں ہےاوراب تو ترقی یافتہ ممالک بھی اپنےمشکل ترین دورسے گزر رہے ہیں ، ملازمین کو تنخواہیں دینے کےلیے پیسے نہیں ہیں اور ملک چلانے کےلیے خزانے میں کچھ بچا نہیں ، دوسری طرف کل برطانیہ کی معاشی صورت حال سے متعلق آئی ایم ایف کا کہنا تھاکہ برطانوی معیشت 2023 میں 0.6 فیصد تک سکڑ جائے گی۔ برطانیہ میں 6 لاکھ سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر ہڑتال کردی، ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

کل 5 لاکھ کے قریب سرکاری ملازمین ہڑتال میں شامل تھے مگرآج یہ تعداد بڑھ گئی ہے اوربرطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ حالات بہت ہی زیادہ بگڑگئے ہیں احتجاج میں ایمبولینس، ٹرین، بس اور بارڈر فورس کے ملازمین سمیت 127 محکموں کے6 لاکھ ورکرز نے حصہ لیا۔ملازمین کی ہڑتال کے باعث اسکول، یونیورسٹیز، ٹرین اور بس سروسز بُری طرح متاثر ہوئی، جبکہ ملک بھر میں 75 سے زیادہ احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔جبکہ اس سے پہلے ہی چار لاکھ سے زیادہ اساتذہ کی ہڑتال سے تقریباً 85 فیصد اسکول اور 150 یونیورسٹیز جزوی یا مکمل طور پر بند رہیں۔

برطانیہ میں 200 پناہ کے متلاشی لاوارث‌ بچے لاپتا ہونے کا اعتراف

Leave a reply