جسمانی خواہشات پوری نہ کرنے پر ڈانسر کے کپڑے اتارکر…….

0
32

ڈانسر کی نوکری کرنے والے خاتون کو جسمانی تعلقات کے لئے مجبور کیا گیا تو خاتون نے انکار کر دیا، انکار پر خاتون کے کپڑے اتار کر شدید تشدد کیا گیا، پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست حیدر آباد کے علاقہ پنجہ گٹہ میں ایک ڈانسر خاتون نے پولیس کو درخواست دی جس میں اسنے کہاکہ جہاں وہ کام کرتی ہے اس بار میں جسمانی تعلقات سے انکار پر اس کے کپڑے اتار کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ ماہ قبل ہی اس عورت نے یہاں ڈانسر کی نوکری حاصل کی تھی۔ یہاں صرف ڈانس کرنے کیلئے ہی معاہدہ کیا گیا تھا لیکن بار انتظامیہ نے اس ڈانسر کو گاہکو ں کے جسمانی خواہشات پر بھی زور ڈالنے لگے۔ لیکن ڈانسر نے انکارکیا تو اس کے ساتھیوں نے پانچ افراد بشمول ایک خاتون کے اس کے کپڑے اتارے اوراس پر شدید تشدد کیا۔ پولیس نے ان پانچ افراد کے خلاف آئی پی سی سیکشن 354، 509،506،323کے تحت مقدمہ درج کر کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں گزشتہ کچھ سالوں میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیا خاص طور پر 2012 میں دارالحکومت نئی دہلی میں ایک طالبہ کو چلتی بس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، جو بعدازاں دوران علاج دم توڑ گئی تھی۔ بھات میں 2007 سے 2016 کے دوران خواتین کے خلاف جرائم میں 83 فیصد اضافہ ہوا ہے، جہاں ہر گھنٹے میں جنسی زیادتی کے 4 کیسز ہوتے ہیں۔ بھارت میں ہر تیسری عورت جنسی زیادتی اور جسمانی تشدد کی شکار ہے۔ 15 سال تک کی عمرکی 27 فیصد لڑکیوں پر جسمانی تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔ 2017ء میں دیہی اور شہری علاقوں کی 29سے 23فیصد خواتین گھریلو تشدد کی شکار ہوئیں۔ سروے کے مطابق شادی شدہ 31فیصد خواتین کو ان کے شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ 56سے 15فیصد غیر شادی شدہ خواتین پر ان کے بھائی، سوتیلے باپ ، سوتیلی ماں اور اساتذہ نے تشدد کیا۔

Leave a reply