کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

0
51

کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب اور صدر ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ لاہور میں یتیم اور بے سہار ا بچیوں کی پناہ گاہ کا شانہ ویلفیئر ہوم کی سابقہ سپرنٹنڈ نٹ کے الزام انتہائی سنگین نوعیت کے ہیں۔ معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور دارالامان کی بچیوں کو انصاف دلانے کے لئے عدالتی کمیشن بنایا جائے۔ تحریک انصاف کے لوگ مالی ہی نہیں بلکہ اخلاقی کرپشن میں بھی ملوث ہیں،جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

کاشانہ کیس، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز منصور میںاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ وزیر فی الفور استعفیٰ دیں اور عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کریں۔ آزادانہ تحقیقات سے ہی قوم کو اصل حقائق معلوم ہوسکیں۔ افشاں لطیف کو دبائو میں لانے اور دھمکیاں دینا شرمناک فعل ہے۔ انھیں حکومت اور عدلیہ مکمل تحفظ فراہم کرے۔ بد قسمتی سے معاشرے کی ستائی ہوئی مظلوم بچیوں کو دارالامان میں بھی امان حاصل نہیں ہے ۔ قوم کو ایسی شرمناک تبدیلی قابل قبول نہیں ہے۔

کاشانہ معاملہ، افشاں لطیف کا حکومت کے خلاف انتہائی اقدام

محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ دارالامان کی بچیوں کے حوالے سے یہ کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔بلکہ ماضی میں بھی اس قسم کے واقعات میڈیا کی زینت بنتے رہے ہیں۔ اگر اس وقت ہی ان معاملات کو سنجیدگی سے ہینڈل کرلیا جاتا تو ایک مرتبہ پھر ایسی خبریں میڈیا کی زینت نہ بنتیں۔ جب ڈارک ویب سائٹس کے لیے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے افراد حکومتی صفوں سے نکلیں گے تو حکمرانوں کے کردار پر انگلیاں اٹھیں گی۔عوام میں اس حوالے سے بھی تشویش پائی جاتی ہے ۔مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

اس قوم کے بخت سنورگئے جس نے درخت لگا ئے:افشاں لطیف

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں یتیم کمسن بچیوں کی شادی نہ کروانے کے جرم میں کاشانہ کی سپرینڈنٹ افشاں لطیف کو گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاری کے وقت افشاں لطیف نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے شوہر سمیت گرفتار کیا جا رہا ہے۔مجھے نہیں معلوم اب مجھے کہا لے کر جایا جائے گا اب یہ بچیاں آپ سب کی ذمہ داری ہیں۔

کاشانہ کی بیٹیوں کی پرخلوص دعاﺅں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوحادثہ سے بچالیا ،افشاں لطیف

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سوشل میڈیا پر کا شانہ کے بارے میں وائرل ہونے والی ویڈیوکے معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلیٰ نے حکم دیاہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے انکوائری کی جائے اور الزامات کی مکمل چھان بین کر کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں -وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحقیقات میں جو بھی قصوروار ہوا اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی- کاشانہ میں رہائش پذیر بچیو ں کومکمل تحفظ دیں گے اور میں بے آسرا بچیوں کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کروں گا-

کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

Leave a reply