کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

0
51

پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ 6 ستمبرکویوم دفاع اورشہدا منایا جائے گا،کشمیر ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے، کال دی جائے تو سب نے کشمیر کے لئے نکلنا ہے . کشمیریوں کو پیغام دیتے ہیں کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم نے صلح حدیبیہ کی ہم اس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والے ہیں، جذبات سے کام نہیں ہوتے، لیڈر شپ کا کام اور ہوتا ہے، کوئی بھی ثالثی کے ذریعے کشمیریوں کو مصیبت سے نکالے ہمیں قبول ہے،

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل کی پالیسی نہیں،کشمیر ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے،

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ چھ ستمبر کو یوم دفاع منایا جا رہا ہے، پاکستان کے لئے جانیں قربان کرنے والوں کے گھروں میں جائیں گے، اگر ان کے گھروں میں نہیں پہنچ پاتے تو ان کی قربانی ضائع کر رہے ہیں ،انہوں نے خون دیا ہے، جان دی ہے، شہداء کے اہلخانہ کو محسوس ہو کہ پاکستان ان کے ساتھ ہے،

کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کشمیر کسی ایک فرد،ادارے یا پارٹی کا ایشو نہیں سب کا ہے، سب نے ملکر آواز اٹھانی ہے ،اگر ایک دن کال آتی ہے کہ کشمیر کے لئے باہر نکلنا ہے تو سب کو نکلنا ہو گا، یہ نہیں کہنا کہ فلاں نے کہا، کشمیر پر ہم ایک ہیں ،کشمیر کی جدوجہد آزادی کو ایک دن لگے یا سال،کامیاب کریں گے،

Leave a reply