لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

0
104

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں لاک ڈاؤن ہے، سب کچھ بند ہونے کی وجہ سے اور مودی سرکار کی جانب سے امداد نہ ملنے کی وجہ سے بھارتی عوام مودی سرکار سے تنگ آ چکی ہے ، بھارتی عوام نے اپنے ہی ملک بھارت کے ترنگے کی توہین شروع کر دی جس پر بھارت میں سائبر کرائمز کے مقدمے درج کئے گئے ہیں

بھارتی میڈیا کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران ممبئی، مہاراشٹر سمیت دیگر علاقوں میں سائبر کرائم کے 201 مقدمات درج کئے گئے ہیں، بیڑ ضلع میں سب سے زیادہ 26 مقدمے درج کئے گئے ہیں،

نئی ممبئی کے علاقے کوپر کھیر نار نے لاک ڈاؤں میں فاقوں سے تنگ آ کر بھارتی ترنگے کی توہین کی اور تصویر بنا اکر اسے انسٹا گرام پر اپلوڈ کر دیا جس پر اس شہری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ایسا ہی ایک اور واقعہ ممبئی میں پیش آیا جہاں ایک لڑکے نے لاک ڈاؤن سے تنگ آ کر بھارتی ترنگے پر کھڑے ہو کر تصویر بنا کر واٹس ایپ گروپس میں شیئر کر دی جس پر اسکے خلاف مقدمہ درج کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے.

سائبر کرائم کے حوالہ سے کام کرنے والے بھارتی ادارے کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران سائبر کرائم میں اضافہ ہوا ہے،واٹس ایپ، فیس بک،ا نسٹا گرام کے ذریعے نہ صرف سائبر کرائم کئے جا رہے ہیں بلکہ شہریوں کے بینک اکاؤنٹ سے آن لائن رقوم بھی دھوکہ دہی کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی جا رہی ہیں.

محکمہ سائبر کرائم کے مطابق لاک ڈاؤن کے آغاز سے لے کر 14 اپریل تک 201 مقدمے درج کئے گئے ہیں جبکہ مختلف ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے،کولہاپور میں 15 جلگاؤں میں 13 پونہ دیہی میں 11 ممبئی 10 سانگلی 10 جالنہ 9 ناسک دیہی 8 ستارہ 7 ناندیڑ 7 پربھنی 7 ناسک شہر 6 ناگپور شہر 5 سندھو درگ 5 تھانہ شہر 5 بلڈھانہ 4 پونہ شہر 4 لاتور 4 گوندیا 4 شولاپور دیہی 5 شولاپور شہر 3 نئی ممبئی 2 عثمان آباد 2 تھانہ دیہی 1 دھولیہ مین ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے

سائبر کرائم سیل کے مطابق سائبر کرائم کے لئے زیادہ تر واٹس ایپ کا استعمال کیا گیا ہے اور 99 فیصد کیسز واٹس ایپ کے حوالہ سے ہیں، فیس بک پر بھی پوسٹ شیئر کی گئی ہیں، ٹک ٹاک کے حوالہ سے 3 مقدمات درج کئے گئے ہیں،یوٹیوب پر 37 متنازعہ ویڈیو شییر کی گئیں جن پر مقدمہ درج کیا گیا ہے. اب تک پولیس نے 37 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جبکہ باقی کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں.

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

کرونا لاک ڈاؤن، سائیکل پر ہسپتال جانیوالی خاتون نے سڑک کنارے دیا بچے کو جنم

کوئی بھوکا نہ سوئے مہم ،بھارتی مسلمانوں کا شاندار کام، مسجد سے تقسیم ہوتا ہے کھانا

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

سائبر کرائم سیل کے مطابق شہریوں کے بینک اکاؤنٹ سے بھی دھوکہ دہی سے پیسے نکلوا لئے گئے ہیں، شہریوں کا اکاؤنٹ اپ ڈیٹ کرنے کے بہانے ان سے معلومات لی گئیں اور رقم نکلوا لی گئی یا کسی دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی، سائبر کرائم سیل نے اس حوالہ سے شہریوں کو محتاط رہنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ کسی کو بھی فون پر بینک اکاؤنٹ کی معلومات نہ دی جائیں.

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

Leave a reply