مینار پاکستان جلسہ ناکام کیوں ہوا؟ مولانا ان ایکشن، سب کو بلا لیا

0
50

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

مولانافضل الرحمان نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کاسربراہی اجلاس طلب کرلیا،پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کل دن2 بجے جاتی امرا میں ہوگا،اجلاس میں بلاول بھٹو،مریم نواز،میاں افتخار شریک ہوں گے

اجلاس میں مینار پاکستان جلسے میں کم بندے لانے پر بھی احتساب کیا جائے گا اور اس امر پر غور کیا جائے گا کہ جلسہ کیوں ناکام ہوا، ناکامی کے ذمہ داروں کا بھی تعین کیا جائے گا

اجلاس میں لاڑکانہ جلسے پرمشاورت ہوگی،اجلاس میں لانگ مارچ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی،اجلاس میں ملک بھرمیں مظاہروں پرمشاورت ہوگی،

پی ڈی ایم سربراہی اجلاس ہنگامی طور پر طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں مینار پاکستان جلسے میں ہونے والی بد نظمیوں پر بھی غور کیا جائے گا

پی ڈی ایم جلسے میں حاضری کم ہونے اور نواز شریف کے خطاب کے دوران مجمع کے نکل جانے پر مریم نواز بھی پریشان نظر آئیں،مریم نواز نے پی ڈی ایم اجلاس سے قبل ن لیگی رہنماؤں کو بھی طلب کیا ہے جس میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ حاضری کیوں کم ہوئی، ن لیگی کارکنان نواز شریف کے خطاب کے آخر تک پنڈال میں کیوں نہ رہے،

واضح رہے کہ مینار پاکستان پر پی ڈی ایم کا جلسہ ہوا جس سے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے خطاب کیا اور لانگ مارچ سمیت بڑے اعلان کئے

Leave a reply