جاری مالی سال کی ملکی برآمدات پر اچھی خبر آگئی

0
26

ملکی برآمدات ، جاری مالی سال کی برآمدات پر اچھی خبر آگئی

باغی ٹی وی : ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 5.98 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات اور سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر اکتوبر کے مہینہ تک 12 لاکھ 54 ہزار 813 ملین روپے کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 5.98 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات کا حجم 11 لاکھ 83 ہزار 957 ملین روپے کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر کے مہینہ میں برآمدات میں 8.77 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اکتوبر 2020ء میں 3 لاکھ 42 ہزار 539 ملین روپے کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔ گزشتہ سال اکتوبر میں 3 لاکھ 14 ہزار 928 ملین روپے کی برآمدات ہوئی تھیں۔اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں ملکی درآمدات میں اضافہ کا تناسب 4.98 فیصد رہا۔ جولائی سے لے کر اکتوبر کے مہینہ تک 25 لاکھ، 17 ہزار 363 ملین روپے مالیت کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 23 لاکھ، 97 ہزار 821 ملین روپے کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں تھیں۔ اکتوبر کے مہینہ میں ملکی درآمدات میں اضافہ کا تناسب 0.65 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ درآمدات پیٹرولیم مصنوعات کے شعبہ میں کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ پلاسٹک میٹریل اور آئرن اور سٹیل کے شعبوں میں بھی درآمدات کی شرح زیادہ ہے۔

Leave a reply