مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی ہیلی کاپٹرتباہ:ایک پائیلٹ ہلاک دیگرزخمی

0
17

سری نگر :مقبوضہ کشمیر بھارتی فوجی ہیلی کاپٹرتباہ:ایک پائیلٹ ہلاک دیگرزخمی،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جموں کے علاقے کٹھوعہ ضلع کے لکھن پور علاقے میں آج شام ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا جس میں دو پائلٹ شدید زخمی ہوگئے۔

دوسری طرف ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک پائیلٹ ہلاک ہوگیا ہے

بھارتی دفاعی حکام کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر جو معمول کے گشت پر تھا لکھن پور کے باسولی موڑ کے قریب فوجی چھاونی کے حساس ایریا کے اندر گر کر تباہ ہوگیا۔

جہاز میں سوار دو پائلٹوں کو شدید چوٹیں آئیں اور انھیں علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا ، لیکن ان میں سے ایک اسپتال میں دم توڑ گیا۔

Leave a reply