اپوزیشن جماعتوں‌ کی پی ٹی آئی حکومت کیخلاف صف بندی کی تیاریاں، بلاول بھٹو کی افطار پارٹی پر نظریں‌ لگ گئیں

0
45

اپوزیشن جماعتیں‌ حکومت کے خلاف تحریک چلانے اور ٹف ٹائم دینے کیلئے آج باہم مل بیٹھیں گی اور مریم نواز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی طرف سے دیے گئے افطار ڈنر میں اپنی جماعت کے مرکزی لیڈروں‌ کے ساتھ شریک ہوں‌گی.

باٹی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بلاول بھٹو کی طرف سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن، اختر مینگل، محمود خاں اچکزئی، آفتاب شیر پاؤ، سراج الحق، اسفند یار ولی اور شاہ اویس نورانی سمیت دوسرے اہم رہنماؤں‌ کو بھی دعوت دی ہے.

بلاول بھٹو نے مریم نواز سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے انہیں افطار ڈنر میں‌شرکت کی دعوت تھی جسے انہوں نے قبول کیا اور اپنی پارٹی کی مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد آج افطار پروگرام میں‌شریک ہونے کا فیصلہ کیا ہے. مولانا فضل الرحمن کو دعوت دینے کیلئے سابق صدر آصف زرداری نے بھی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی.

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت جس طرح مہنگائی کنٹرول کرنے میں‌ناکام ہے اور پاکستانی عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے سیاسی جماعتوں‌کو اس سے سرگرم ہونے کا موقع ملے گا اور توقع کی جارہی ہے کہ اس افطار پروگرام میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے بڑے بریک تھرو کا بھی امکان ہے. مریم نواز کے ساتھ حمزہ شہباز اور مریم اورنگزیب وغیرہ کے بھی شریک ہونے کا امکان ہے.

Leave a reply