پاکستان میں مہنگائی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کا 3 سالہ ریکارڈ جاری کر دیا

0
41

اسلام آباد: پاکستان میں مہنگائی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

باغی ٹی وی : وفاقی ادارہ شماریات کے اعداوشمار کے مطابق اکتوبر 2018 سے اکتوبر 2021 تک بجلی کی قیمتوں میں 57 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح ایل پی جی کے 11.67 کلو گرام سلنڈر کی قیمت 51 فیصد اضافے کے بعد ایک ہزار 536 روپے سے بڑھ کر 2 ہزار 322 روپے کی سطح پر پہنچ گئی پیٹرول کی قیمت میں 3 سال کے دوران 49 فیصد تک اضافہ ہوا اور فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 93 روپے 80 پیسے سے بڑھ کر 138 روپے 73 پیسے ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ خوردنی گھی وتیل کی قیمتوں میں ہوا۔ گھی کی فی کلو قیمت 108 فیصد اضافے سے 356 روپے تک پہنچ گئی جبکہ خوردنی تیل کا 5 لیٹر کا کین 87 اعشاریہ 60 فیصد اضافے کے بعد ایک ہزار 783 روپے پر پہنچ گیا۔

مہنگائی اور پٹرلیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، معروف شوبز شخصیت کا انوکھا احتجاج

آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 3 سال میں 52 فیصد اضافے سے ایک ہزار 196 روپے پر آ گئی اور آٹے کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کلو تک کا اضافہ ہوا

وفاقی ادارہ شماریات کے اعداوشمار کے مطابق چینی کی قیمت میں 3 سال کے دوران 83 فیصد اضافہ ہوا اور 54 روپے کلو فروخت ہونے والی چینی کی قیمت 100 روپے سے بھی تجاوز کر گئی۔ اسی طرح دال کی قیمت میں 60 سے 76 فیصد تک اضافہ ہوا۔ دال ماش 243 روپے کلو، دال مونگ 162 روپے کلو، دال مسور 180 روپے کلو جبکہ دال چنا 23 فیصد اضافے سے 145 روپے فی کلو پر آ گئی ہے۔

کھلا دودھ 32 فیصد اضافے کے بعد 112 روپے لیٹر ہو گیا جبکہ کراچی میں کھلا دودھ 130 روپے فی لیٹر تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ اس میں مزید 30 فیصد اضافے کا امکان ہے سادہ ڈبل روٹی 44 فیصد تک مہنگی ہوئی اور چائے کی پتی کا 190 گرام کا پیکٹ 27 فیصد اضافے کے بعد 248 روپے تک پہنچ گیا۔

3 سال میں مرغی کی قیمت میں 60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مرغی کی قیمت اکتوبر 2018 سے اکتوبر 2021 تک 252 روپے کلو کی سطح پر رہی، تاہم بازاروں میں مرغی کا گوشت 400 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

مہنگائی کی وجہ سے پاکستان کی عوام ایک سخت دور سے گزر رہی ہے، بلاول بھٹو

3 سال کے دوران چاول کی قیمت میں اوسطاً 30 فیصد تک اضافہ ہوا اور مرغی کے انڈے بھی 47 فیصد اضافے سے 170 روپے فی درجن سے زائد پر چلے گئے۔

3 سال میں گائے کے گوشت کی قیمت 48 فیصد اضافے سے 560 روپے کلو اور بازاروں میں گائے کا گوشت 650 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت 3 سال میں 43 فیصد اضافہ سے ایک ہزار 133 روپے کلو ہو گئی۔

واضح رہے کہ آل پاکستان انجمن تاجران نے 26 اکتوبر کو فیض آباد میں دھرنے کا اعلان کیا ہے آل پاکستان انجمن تاجران کے رہنما اجمل بلوچ نے کہا کہ تاجر برادری 26 اکتوبر کی شام 4 بجے فیض آباد پر دھرنا دے گی اور پورے ملک سے تاجر براستہ زیرو پوائنٹ فیض آباد پہنچیں گےراولپنڈی کے تاجر مری روڈ کے راستے فیض آباد پہنچیں گے اور جی ٹی روڈ سے آنے والے تاجر براہ راست فیض آباد پہنچیں گےہمارا دھرنا فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پیچیدہ نظام کے خلاف ہے پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس کسی صورت نہیں لگانے دیں گے اور جبری سیل ٹیکس رجسٹریشن کی منطق سمجھ نہیں آرہی کیونکہ دنیا میں کہیں بھی جبری ٹیکس قانون لاگو نہیں ہوتا۔

26 اکتوبر کو فیض آباد میں دھرنے کا اعلان

واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پہ پہنچ چکی ہیں مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی ملک گیر سطح پر احتجاج کیا جا رہا ہے جب کہ جماعت اسلامی بھی میدان عمل میں نکل چکی ہے۔

شہباز شریف کا آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ

Leave a reply