پاکستان میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں 119 اموات مثبت کیسز میں بھی اضافہ

پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں119 اموات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 119 اموات ہوئی ہیں-

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 44 ہزار838 ٹیسٹ کئے گئے4 ہزار113 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 9.17 فی صد رہی۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار429 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 41 ہزار834 ہو چکی ہے۔


کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں این سی او سی کی نئی گائیڈ لائن کے مطابق 8 مئی سے 16 مئی تک بیکریاں گ گروسری کی دوکانیں اور مٹھائی کی دوکانیں شام 6 بجے تک کھلیں گی جبکہ تندور، ہوٹل ، ڈیری کی دوکایں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی-


این سی او سی کے مطابق ہوم ڈیلیوری (ای کامرس) یوٹیلٹی کی تمام سروسز اور میڈیا ہاؤسز بھی 24 گھنٹے کھلے رہیں گے –

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور چوتھے مرحلے میں40 تا 49 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن سے متعلق ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن 31 مئی 2021 تک کھلی رہے گی تمام غیر رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر ورکرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ http://Covid.gov.pk/vaccine ویب سائٹ ملاحظہ کریں اور ویکسینیشن کے لئے اور رجسٹریشن کروائیں-

Leave a reply