پاکستانی امام مسجد کوفرانس کے گستاخوں کے خلاف سوشل میڈیا مہم پرسخت سزاسنادی

0
30

پیرس :پاکستانی امام مسجد کوفرانس کے گستاخوں کے خلاف سوشل میڈیا مہم پرسخت سزاسنادی،اطلاعات کے مطابق پنتواس کی عدالت نے ڈیڑھ سال قید اور فرانسیسی علاقوں میں داخلے پر قطعی پابندی کی سزا سنا دی، نتواس پیرس کا مضافاتی علاقہ ہے۔

فرانسیسی حکام کے مطابق لقمان نامی پاکسانی امام کو سزا مکمل کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا اور اس کے بعد وہ کھبی فرانس کی سرزمین پر قدم نہیں رکھ سکیں گے۔

عدالت کے صدر اسٹیفن بلٹ نےکو ایک مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب انہیں اپنے آبائی پاکستان واپس جانا پڑے گا، ”یہ ناممکن ہے کہ جمہوریہ آپ کے بیانات کی وجہ سے آپ کو اپنی سرزمین پر رکھنے پر غور کرے۔

لقمان ایچ ‘‘وہ ویلر لا بیل میں واقع مسجد قبا میں جز وقتی امامت کیا کرتے تھے۔33 سالہ لقمان ایچ پر 9 ، 10 اور 25 ستمبر کو سوشل نیٹ ورک ٹک ٹاک پر ایسی تین ویڈیوز پوسٹ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، جن میں شدت پسندی کی ترغیب دی جا رہی تھی۔

Leave a reply