پولیس کی کارکردگی کا پول کھل گیا: پولیس آفیسر لڑاکا مرغے کے حملے میں ہلاک

کیٹرمین:پولیس کی کارکردگی کا پول کھل گیا: پولیس آفیسر لڑاکا مرغے کے حملے میں ہلاک ،اطلاعات کے مطابق پولیس کی کارکردگی کا پول کھل گیا ہے اورایک لڑاکا مرغے نے حملہ کرکے پولیس افسر کوماردیا ،

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ فلپائن کے شمالی صوبے ثمر میں پیش آیا جہاں مرغوں کی لڑائی پر چھاپا مارنے والے لیفٹیننٹ کرسٹین بولوک نامی پولیس آفیسر لڑاکا مرغے کے حملے میں اس کے پنجے سے لگے تیزدھار بلیڈ سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق صوبے ثمر میں غیر قانونی لڑائی کے دوران لڑاکا مرغوں کے پنجوں پر تیزدھار بلیڈ لگائے جاتے ہیں اور چھاپا مارنے والے لیفٹیننٹ کرسٹین بولوک نامی پولیس افسر کی ٹانگ پر بلیڈ لگنے کے نتیجے میں ان کی بائیں ران کی شریان کٹ گئی تھی اور وہ شدید زخمی ہوگئے۔

فلپائن پولیس کے مطابق لیفٹیننٹ کی ٹانگ پر بلیڈ لگنے کے نتیجے میں ان کی بائیں ران کی شریان کٹ گئی تھی اور وہ شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن جب وہ وہاں پہنچے تو کرسٹین بولوک کو مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ اس واقعے کو افسوس ناک حادثہ قرار دیا گیا ہے۔

تبصرے (0)
تبصرہ کریں