شہباز شریف کی حفاظت کے لئے عدالت نے بڑا حکم دے دیا

0
30

شہباز شریف کی حفاظت کے لئے عدالت نے بڑا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہبازشریف اورحمزہ شہبازکو بکتربند گاڑی میں عدالت پیش کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا.

احتساب عدالت لاہورکے ایڈمن جج جوادالحسن نے 2 صفحات پرمشتمل تحریری حکم جاری کیا ،تحریری حکم میں کہا گیا کہ شہبازشریف اورحمزہ شہبازکوعدالت میں بلٹ پروف گاڑی میں پیش کیا جائے ،شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی حفاظت کے لیے مزید بہتر انتظامات کیے جائیں،آئی جی،سی سی پی او لاہورسمیت دیگر افسران بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کے انتظامات کریں،

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل ونگ کے مطابق انکے پاس بلٹ پروف گاڑی موجود نہیں ہے،بکتر بند گاڑی میں اہم کیسزاورحفاظت کے لیے اہم شخصیات کو پیش کیا جاتا ہے ،جوڈیشل ونگ کے مطابق پنجاب بھرمیں 29 بکتر بند گاڑیاں ہیں،درخواست گزارکے مطابق سیاسی انتقامی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،

عدالت نے شہبازشریف اورحمزہ شہبازکوبکتربندگاڑی میں پیش کرنے سے روک دیا ،احتساب عدالت لاہور کے ایڈمن جج جواد الحسن نے محفوظ فیصلہ سنایا،احتساب عدالت لاہور  نے شہبازشریف،حمزہ کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا حکم دیا

شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے

Leave a reply