سمندری طوفان تاؤتے سے سلمان خان کی فلم کا سیٹ تباہ

0
58

ممبئی: سمندری طوفان تاؤتے گو کہ بھارت سے جا چکا ہے تاہم اس کے اثرات نےکورونا سے پریشان بھارتی فلم انڈسٹری کو مزید مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

باغی ٹی وی : سلمان خان پہلے ہی اپنی عید پر ریلیز ہونے والی فلم رادھے کے بزنس کو لے کر پریشان تھے اوپر سے رہی سہی کسر تاؤتے طوفان نے پوری کردی، جس کی وجہ سے ہونے والی بارشوں نے سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر تھری‘ کے سیٹ کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طوفان تاؤتے کی وجہ سے ہونے والی شدید بارشوں نے میرول کےعلاقے میں واقع فلم ٹائیگر تھری اور دوسری فلموں کے سیٹس کو بہت زیادہ نقصان پہنچایاہے۔ تاہم شوٹنگ بند ہونے کی وجہ سے یہ سیٹ زیر استعمال نہیں تھے جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بھارت: سمندری طوفان ’تاوتے‘ سے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کا گھر شدید متاثر

یاد رہے کہ حالیہ سمندری طوفان کی وجہ سے بالی وڈ کی متعدد شخصیات کے گھر، دفاتر، اسٹوڈیو اور فلموں کے سیٹ متاثر ہوئے ہیں، امیتابھ بچپن کے ممبئی میں واقع دفتراور گھر میں پانی بھر گیا تھا، جب کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کا باندرہ میں زیر تعمیر گھر بھی شدید متاثر ہوا۔

فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینے ایمپلائیز ( ایف ڈبلیو آئی سی ای) کے صدر بی این تیواری نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سمندری طوفان کی وجہ سے فلم سٹی بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے اور متعدد فلموں کے سیٹ بارشوں کے نتیجے میں تباہ ہوگئے ہیں، تاہم کورونا کی وجہ سے شوٹنگ بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جبکہ سنجے لیلا بھنسالی نے متوقع بارشوں کے پیش نظر اپنے سیٹ کو مکمل طور پر ڈھک دیا تھا جس کی وجہ سے اسےکوئی نقصان نہیں پہنچا۔

واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی سلمان خان کی اس فلمز میں فلم بین عمران ہاشمی، سلمان خان اور کترینا کیف کو ایک ساتھ دیکھ سکیں گے کورونا کی وجہ سے رواں سال فروری میں اس فلم کی عکس بندی روک دی گئی تھی۔

ی طوفان تاؤتے سے امیتابھ بچن کا دفتر پانی سے بھر گیا چھتیں اڑ گئیں

ایک نظر فلم رادھے ، یور موسٹ وانٹڈ بھائی کے بزنس پر ایک نظر:

بھارتی میڈیا کی گزشتہ روز کی رپورٹس کے مطابق کروڑوں کمانے والے بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ’’رادھے، یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘‘ چار روز میں ایک لاکھ روپے بھی نہ کماسکی۔

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم کے لیے 100 کروڑ کمانا کوئی بڑی بات نہیں۔ لیکن دنیا بھر میں پھیلی کورونا وبا نے سلمان خان کی فلموں کو بھی شدید متاثر کیا ہے اور جہاں ان کی فلمیں ایک روز میں کروڑوں کماتی تھیں اب یہ حال ہوگیا ہے کہ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’رادھے‘‘ چار روز گزرنے کے باوجود ایک لاکھ روپے بھی نہ کماسکی۔

کورونا وبا کے باعث بھارتی سینما بند ہیں۔ اس صورتحال میں جہاں بھارت کے بڑے اسٹارز نے اپنی فلموں کی ریلیز روک دی ہے۔ وہیں دبنگ خان نے اپنی فلم ’’رادھے‘‘ کو ریلیز کرنے کے لیے بہت بڑا رسک لیا اور اسے او ٹی ٹی اور مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز زی فائیو اور زی پلیکس پر ریلیز کیا۔

فلم کی ریلیز کے پہلے روز سلمان کے مداحوں نے بڑی تعداد میں فلم کو آن لائن دیکھا جس کی وجہ سے ویب سائٹ کا سرور بھی ڈاؤن ہوگیا تھا۔ ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق حالانکہ فلم کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد نے آن لائن پلیٹ فارم کو لاگ ان کیا لیکن اس کے باوجود فلم نے کتنی کمائی کی اس بارے میں پیشگوئی نہیں کی جاسکتی کیونکہ فلم تھیٹرز میں ریلیز نہیں ہوئی۔

’رادھے، نےکورونا وبا میں بھی سنیما گھروں سے 60 ہزار بھارتی روپے کمالئے

دی ہندو بزنس لائن ڈاٹ کام کے مطابق ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کے پہلے روز فلم ’’رادھے‘‘ کو 4.2 ملین بار دیکھا گیا۔ جس کی وجہ سے یہ بھارت میں آن لائن پلیٹ فارم پر تیسری سب سے زیادہ بار دیکھی جانے والی فلم بن گئی۔ اس سے قبل سوشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’’دل بیچارا‘‘ اور ’’لکشمی‘‘ یہ دونوں فلمیں آن لائن سب سے زیادہ دیکھی گئی تھیں۔

سلمان خان کی فلم عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہوئی اور بھارت میں فلم نے نہ ہونے کے برابر بزنس کیا۔ تاہم بھارت کی شمال مشرقی ریاست تری پورہ کے تین سینماؤں (ایس ایس آر روپاسی، بالاکا اور ایس ایس آر دھرمانگر سینماؤں) میں فلم کو ریلیز کیا گیا اور یہ تین سینما کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے فلم کے روزانہ 11 شوز چلارہے ہیں۔

بھارتی سینماز: بھارتی فلموں کے تجارتی ماہرین نے فلم ’’رادھے‘‘ کی ان تین سینماؤں سے ہونے والی چار دن کی کمائی کے اعدادو شمار بتائے ہیں۔ فلم نے ریلیز کے پہلے دن 10 ہزار 432، دوسرے دن 22 ہزار 518، تیسرے روز 13 ہزار 485 اور چوتھے روز بھی 13 ہزار 485 روپے کمائے۔ اس طرح فلم ’’رادھے‘‘ نے چار روز میں ٹوٹل 59 ہزار 920 تقریباً 60 ہزار روپے کی کمائی کی۔

بین الاقوامی سینماز: دیگر ممالک میں کورونا کی صورتحال بھارت سے کہیں بہتر ہے اس لیے فلم کو دنیا بھر میں تھیٹرز میں ریلیز کیا گیا۔ فلم نے آسٹریلیا میں پہلے روز 36 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کیا۔ نیوزی لینڈ میں پہلے روز 5 لاکھ 90 ہزار بھارتی روپے، امریکا میں پہلے روز 24 لاکھ بھارتی روپے کی کمائی کی۔ جب کہ خلیجی ممالک میں فلم ’’رادھے‘‘ نے 3 کروڑ کا بزنس کیا۔

فلم کی آئی ایم ڈی بی پر ریٹنگ : حالانکہ فلم کو آن لائن اچھے ویوز ملے ہیں لیکن فلم ’’رادھے‘‘ کو لوگوں نے زیادہ پسند نہیں کیا۔ آئی ایم ڈی بی پر سلومیاں کی فلم کو 66 ہزار ریویوز کی بنیاد پر 10 میں سے صرف 1.9 ریٹنگ ملی ہے جو کہ انتہائی کم ہے۔

Leave a reply