سعودی ینبع بندرگاہ پر باردو سے بھری کشتی کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

ریاض: سعودی ینبع بندرگاہ پر باردو سے بھری کشتی کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی نیوی نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے تجارتی بندرگاہ ینبع میں بارود سے بھری کشتی کا حملہ ناکام بنادیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ینبع بندرگاہ پر باردو سے بھری ایک کشتی حملہ کی نیت سے آرہی تھی جسے سعودی بحریہ نے تباہ کردیا۔ حملے کی کوشش کے پیچھے کون تھا اس کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کی جاری ہیں۔

سیکیورٹی فرام ڈرائیڈ گلوبل نے اس سے قبل کہا تھا کہ ’’این سی سی دمام کے آئل ٹینکر‘‘ پر حملے کی غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم چیف ایگزیکٹو عبد اللہ الدوبائخی نے تردید کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سعودی عرب بحریہ کی نیشنل شپنگ کمپنی کے ملکیت والے کسی بھی جہاز پر حملہ نہیں کیا گیا۔

اسی طرح میری ٹائم سیکیورٹی فرم نیپچون پی 2 پی گروپ نے اطلاع دی ہے کہ ینبع بندرگاہ کے جنوبی دروازے کے قریب سیاہ دھواں دیکھا جا رہا ہے۔ حملے میں سعودی بحریہ کے کسی قسم کے نقصان کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

تبصرے (0)
تبصرہ کریں