طیب اردوان کا ترک فوج کوتیاررہنے کا حکم :فوجی دستے مشرقی یروشلم کی سرحد کی طرف بڑھنےلگے

0
72

انقرہ:خون کا بدلہ خون : ترکی کے فوجی دستے کسی بھی وقت یروشلم داخل ہوسکتے ہیں ،اطلاعات کے مطابق ترکی نے اپنی افواج توتیاررہنے کا حکم دے دیا ہے ، ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ترک افواج کے دستے مشرقی یروشلم کی سرحدوں کی طرف چل دیئے ہیں‌

ادھر ذرائع کے مطابق ترک وزارت دفاع کی طرف سے کچھ ایسے اشارے ملے ہیں کہ ہوسکتا ہےکہ بہت جلد ترک افواج مشرقی یروشلم کے علاقے میں داخل ہوجائیں اورمظلوم فلسطینیوں کی مدد کوپہنچ جائیں

دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اقوام متحدہ نے ترکی سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے دستوں کوتیار رہنے کا حکم دے ، اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہےکہ اقوام متحدہ امریکہ اوراسرائیل نوازاتحادیوں کی طرف سے دی گئی تجویز کے مطابق کام کررہاہے، جس کے مطابق چونکہ اسرائیلی افواج فلسطینیوں کوشکست دینے میں ناکام ہوچکی ہھے اوراسرائیل کو ڈرہےکہ اگرکوئی ان کوبچانے کے لیے آگے نہ بڑھا تو معاملات ہاتھ سے نکل جائیں گے اسی مقصد کے تحت اقوام متحدہ نے ترکی سے درخواست کی ہےکہ وہ اپنے فوجی دستے امن مشن کے طورپراسرائیل میں بھیجے تاکہ معاملے کو ٹھنڈا کیا جاسکے

دوسری طرف تک افواج کی طرف سے اسرائیلی مظالم پرسخت ناراضگی کا اظہار بھی کیا جارہا ہے ، آگے چل کریہ صورت حال کیا شکل اختیار کرتی ہے اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا

Leave a reply