اس قوم کے بخت سنورگئے جس نے درخت لگا ئے:افشاں لطیف

0
47

کاشانہ سوشل ویلفیئرہوم کی سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے کہا ہے کہ اس قوم کے بخت سنورگئے جس نے درخت لگا ئے۔خوشحالی کاراستہ ہریالی سے ہوکرجاتا ہے۔سرسبز ماحول کا انسانی جذبات واحساسات پرانتہائی مثبت اثر پڑتا ہے ۔شجرکاری بہترین اور منفعت بخش سرمایہ کاری ہے۔ کلین اورگرین پاکستان کیلئے معاشرے کاہرطبقہ اپناکرداراداکرے ۔طلبہ وطالبات سمیت مختلف طبقات ”ایک بشردوشجر ”کی مہم کامیاب بنانے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑیں۔

وہ کاشانہ میں ایک بشردوشجر مہم کے سلسلہ میں درخت لگانے کی پروقارتقریب سے خطاب کررہی تھیں۔

ورلڈکالمسٹ کلب کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمدناصراقبال خان ،فاروق حارث العباسی ،پروفیسرعارف انجم، عامرعلی عامر ،محمدرضاایڈووکیٹ اورمحمدیونس ملک سمیت کاشانہ میں زیرکفالت بیٹیوں نے بھی اپنے ہاتھوں سے درخت لگائے،بعدازاں پاکستان میں جنگلات کے فروغ کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔

افشاں لطیف نے مزید کہا کہ معاشرے اورماحول کیلئے درختوں کے بے شمار فوائد ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی طرف سے پنجاب بھر میں ایک بشر دوشجر کی مہم دوررس اثرات کی حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اورماں باپ بچوں کواشجار سے محبت اورشجرکاری کی تعلیم و تربیت دیں ۔پاکستان میں جنگلات کی کمی ہے اسلئے ہرفرداورطبقہ شجرکاری کے کارخیر میں بھرپورجوش وجذبہ کے ساتھ شریک ہو۔

Leave a reply