ہوشیار ، خبردار ! پنجاب میں پرندوں میں خطرناک وائرس پھیل گیا

0
43

لاہور:ہوشیار ، خبردار ! پنجاب میں پرندوں میں خطرناک وائرس پھیل گیا ہے ، اطلاعات کےمطابق پنجاب میں پرندوں پررانی کھیت اورانفلوئنزا وائرس کے خطرناک حملے میں ہزاروں پرندے جان سے چلےگئے۔

تفصیلات کے مطابق رانی کھیت اورانفلوئنزا کے خطرناک حملے میں روزانہ لاکھوں مرغیاں مر رہی ہیں، پرندوں کی دوائیں اور جان لیوا وائرس سے بچاو کے ویکسین بھی بےاثرہوگئے۔ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ،جان لیواوائرس کے حملےکےپیش نظرپولٹری فارم مالکان نےبیرون ملک فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے رابطہ کرلیا۔

ویٹرینری ڈاکٹرعمر شمشادکا کہناہےکہ مرغیوں میں انفلوئنزا کا حملہ ہرسال ہوتا ہے جس سے 9 لاکھ مرغیاں مرجاتی ہیں، سائبریا سےپرندے بلوچستان، میانوالی، کراچی اور ساحلی علاقوں میں آتے ہیں، جن سے مقامی علاقوں میں مختلف بیماریاں پھیلتی ہیں۔

ڈاکٹر عمر شمشاد نے بتایا کہ اس سال راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں بیماری کا حملہ زیادہ ہوا اوردرجہ حرارت کم ہونےکی وجہ سے بیماری کاحملہ زیادہ نقصان دہ ہے۔اس وقت پولٹری کی مجموعی پیداوار کا 10 فی صد نقصان ہوچکاہے، روزانہ کی بنیادوں پر 13 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

ڈاکٹرعمر شمشادکے مطابق پنجاب میں مرغی کی پیداوار تقریبا 90 لاکھ روزانہ ہے،ہرسال مجموعی پیدااوار کا 30 فی صد نقصان ہو جاتا ہے، جس سے پولٹری فارمرز شدید دبائو میں آجاتے ہیں۔نیو کیسل ڈیزیز کی وجہ سے پوری دنیا میں 5 فی صدپرندے مر جاتے ہیں۔

Leave a reply