ظالم اسرائیل کی بمباری سے فلسطینیوں کی شہادتیں کہاں تک پہنچ گئیں

0
35

ظالم اسرائیل کی بمباری سے فلسطینیوں کی شہادتیں کہاں تک پہنچ گئیں

باغی ٹی وی : ظالم اسرائیل کی غزہ پر بربربیت جاری ہے. اس انسانیت سوز بمباری میں 41 بچے شہید ہوچکے ہیں. جس کے بعد شہدا کی تعداد 154 ہو گئی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے۔

عالمی حکمرانوں کی بات چیت، امن کے مطالبات کام نہ آئے، دہشت گرد ریاست اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں۔ صیہونی فورسز کے ایک اور حملے میں مزید 13 فلسطینی شہید ہو گئے، متعدد زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب چین نے فلسطین پر چڑھائی پر تشویش کا اظہار کیا، اقوام متحدہ میں چینی سفیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اب قدم اٹھانا چاہیے اور سخت پیغام دینا چاہیے۔

اس سے پہلے سلامتی کونسل کا ہونے والا اجلاس امریکا نے ملتوی کرادیا تھا اور اسرائیل نے اس سے فائدہ اٹھا کر غزہ پر مزید بمباری کی اور ان حملوں سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی ہے.

ادھر دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں . لندن میں فلسطین کےحق میں بڑی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ فلسطینی پرچم تھامےمظاہرین Marble Arch پر جمع ہوئے اور اسرائیلی سفارتخانےکی جانب مارچ کیا۔لندن میں فلسطین کی حمایت میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگ شریک ہوئے ،ان مظاہروں میں اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا گیا

‏عراق کے دارالحکومت کے تحریر سکوائر میں فلسطین کی حمایت میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور اسرائیلی حملے روکنے اور فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کیا گیا

یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز میں فلسطین کی حمایت میں بڑا مظاہرہ ہوا ،جس میں‌ ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا ، مبصرین کےمطابق برسلز میں فلسطین کی حمایت میں یہ سب سے بڑا مظاہرہ ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عوام تمام حکومتوں سے بڑے ہیں، ہماری بات سنو، اسرائیل کی حمایت بند کرو.

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بھی فلسطین کےحق میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔اس طرح جرمن دارالحکومت برلن میں بھی غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف پرامن مظاہرہ کیاگیا۔اسرائیل کےغزہ پرحملوں کے خلاف فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں بھی مظاہرے ہوئے، مظاہرین پرمنتشرکرنے کے لیے پولیس نے آنسوگیس کا استعمال کیا۔

‏آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فلسین کی حمایت میں بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ،مظاہروں میں اسرائیلی مظالم ختم کرنے اور فلسطینیوں کو ان کی الگ آزاد ریاست سمیت حقوق دینے کا مطالبہ کیا گیا

Leave a reply