fbpx

امریکی اخبار نے کابل میں امریکی ڈرون حملے کا بھانڈہ پھوڑ دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار نے کابل میں امریکی ڈرون حملے کا بھانڈہ پھوڑ دیا

29 اگست کو کابل ڈرون حملے میں دہشتگرد نہیں انجینئر مارا گیا،کابل ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والا امریکی این جی او کا ملازم تھا،حملے میں ہدف بننے والی گاڑی افغان انجینئر زیماری احمدی کی تھی،زیماری احمدی گاڑی میں پانی لایا تھا جسے دھماکہ خیز مواد سمجھ لیا گیا ،زیماری احمدی نے امریکا میں پناہ کے لیے درخواست دی تھی، کابل ڈرون حملے میں 7 بچے بھی جاں بحق ہوئے تھے،

ڈرون حملے کے بعد امریکہ نے دعویٰ کیا تھا کہ بغیرپائلٹ طیارے سے کابل ائیرپورٹ کی طرف جانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس میں داعش کے متعدد خودکش حملہ آور سوار تھے لیکن انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس حملے میں مارے جانے والوں میں کتنے داعش کے لوگ شامل تھے.

ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 1: زیمارے، ترجمان ،2: نصیر، فوجی افسر 3: ضمیر، دکاندار ،4: فیصل، طالب علم ،5: فرزاد، طالب علم،6: ایات، عمر 2 سال،7: سمیہ، عمر 2 سال8: ارمین، عمر 4 سال ،9: بنیامین، عمر 3 سال شامل تھے

دوسری جانب سینیٹ کام کا کہنا ہے کہ کابل میں ڈرون حملے میں شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کررہے ہیں،ڈرون حملے میں 6 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے تھے، امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ اسے کابل میں داعش مخالف حملے کے بعد شہری ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور وہ تحقیقات کر رہے ہیں

امریکہ کے افغانستان کے انخلا کے وقت کابل ایئر پورٹ پر دھماکے ہوئے تھے جس کے بعد امریکہ نے ڈرون حملہ کیا تھا، اسی روز یہ کہا گیا تھا کہ ڈرون میں کمسن بچے مارے گئے امریکہ اسے داعش کے دہشت گرد کہتا رہا، آج امریکی اخبار نے اس حملے کا بھانڈا پھوڑ دیا اور بتا دیا کہ اس گاڑی میں سوار امریکی ملازم ہی تھا

بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

وہی ہوا جس کا تھا انتظار،مودی کی مکاری،ڈرون کا الزام پاکستان پر عائد

بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے اوپر ڈرون کی نقل و حرکت کا بھارتی دعویٰ

ڈرون کا خوف، بھارتی فضائیہ نے دی اینٹی ڈرون سسٹم خریدنے کی منظوری

بھارتی فوجی خواب میں بھی ڈرون سے ڈرنے لگے

جموں ،بھارتی فضائیہ کے اڈے کے قریب ایک بار پھر نظر آیا ڈرون

 

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!