امریکی سابق وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ انتقال کرگئے

0
28
امریکی سابق وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ انتقال کرگئے #Baaghi

امریکی سابق وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ انتقال کرگئے –

باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ رمزفیلڈ کے اہلخانہ کی جانب سے ان کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے سابق وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ کی عمر88برس تھی ڈونلڈ رمزفیلڈ سابق صدر جارج بش جونیئر کے دور میں وزیر دفاع تھے۔

ڈونلڈ رمزفیلڈ عراق اور افغان جنگ کے منصوبہ سازوں میں سے تھے ڈونلڈ رمزفیلڈ کے دور میں افغانستان اور عراق جنگ کا آغاز کیا گیا تھا-

عراق کی ابو غریب جیل اور گوانتاناموبے میں قیدیوں پر بہیمانہ تشدد کے واقعات کے سبب رمزفیلڈ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

رمزفیلڈ وہ واحد شخص ہے جس نے پینٹاگون کے چیف کی حیثیت سے دو بار خدمات انجام دیں۔ پہلی بار ، 1975-77 میں ، وہ اب تک کے سب سے کم عمر تھے۔ اگلی بار ، 2001-06 میں ، وہ سب سے بوڑھے تھے۔

رمزفیلڈ کے بعد ان کی اہلیہ ، جوائس ، تین بچے اور سات پوتے پوتیاں ہیں۔

Leave a reply