امریکہ، اسرائیل اور بھارت کی دوستی خطرناک ہے۔ڈاکٹر اشرف آصف جلالی

امریکہ، اسرائیل اور بھارت کی دوستی پاکستان کے لیے بہت خطرناک ہے۔ڈاکٹر اشرف آصف جلالی تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: بلوچستان میں سیکورٹی فورسز پر حملے کرنے والے غیر ملکی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ ارض وطن کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانے پیش کرنے والے سیکورٹی فورسز کے نوجوان قابل فخر سپوت ہیں۔ بھارت کشمیریوں پر کیے گئے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر دہشت گردی کی کاروائیاں ایک خاص مقصد کے لیے کی جارہی ہیں۔ دہشت گردی کی نئی لہر میں ایک ایک کر کے ملک کے شہروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ قیامِ امن کے لیے دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ناگزیر ہے۔ دہشتگردوں کے نیٹ ورک اور انکی نرسریوں کو ختم کیے بغیر ملکی استحکام ممکن نہیں ہے۔پاکستان میں دہشت گردی کے اکثر واقعات کے پیچھے بھارتی ایجنسی ”را“ کا ہونا متعدد عالمی اداروں پر منکشف ہو چکا ہے۔ امریکہ، اسرائیل اور بھارت کی دوستی … امریکہ، اسرائیل اور بھارت کی دوستی خطرناک ہے۔ڈاکٹر اشرف آصف جلالی پڑھنا جاری رکھیں