نائن الیون کی سالگرہ کے موقع پر امریکا نے داعش سمیت چار تنظیموں کے افراد پر پابندی لگا دی

0
24

نائن الیون کی سالگرہ کے موقع پر امریکا نے چار تنظیموں پر پابندیا ں لگاتےہوئے ان کے افراد کی لسٹ کو پابندی زدہ افراد میں شامل کیا ہے .ان میں فلسطین میں مزاحمت کرتی تنظیم حماس اور ایران کے سپریم گارڈ فورس پاسداران انقلاب شامل ہے.

امریکہ نے یہ پابندیاں نائن الیون کی 18 سال مکمل ہونے پر لگائی ہیں.پابندیاں لگاتےہوئے امریکا کے محکمہ خزانہ کا موقف تھا کہ ان پابندیوں کا نشانہ حماس، القاعدہ، داعش اور ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب سے منسلک 15 افراد اور عناصر شامل ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے سے یہ پابندیا لگائی ہیں.

ان نئی پابندیوں میں تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کو بھی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محسود اور اس کی ملیشیا پاکستان میں دہشت گردحملو ں‌میں‌ملوث ہے، اس تنظیم کی وجہ سے پاکستان کے ہزاروں شہری ان حملو ں کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں.جبکہ فلبائن میں برسرپیکار داعش کے ارکان پر باپندی لگی ہے.

امریکی وزیر خزانہ سٹیو منوچن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نائن الیون کے حملوں کے بعد سے امریکہ ن اپنا فوکس دہشت گردانہ حملوں اور ان کے زمہ داران پر کر رکھا ہےاور اس سلسلے میں ہر وہ قدم اٹھایا جائے گا جس سے دہشت گردی کا قلع قمع ہو.

Leave a reply