امریکا نے مزید کتنی فوجیں مشرق وسطیٰ میں بھیجنے کا اعلان کر دیا،پڑھیے اس خبر میں

مریکہ نے مزید 1000 فوجیوں کو مشرق وسطیٰ میں تعینات کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماریکی وزارت دفاع نے مشق وسطی میں مزید 1000 فوجی بھیجنے کا اعلان کیا ہے امریکی نائب وزیردفاع پیٹرک شاناھن نے کہا کہ خطے میں فضائی، بری اور بحری خطرات سے نمٹنے میں مدد لی جاسکے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کی طرف سے حالیہ ایام میں ہونے والے حملوں کے شواہد بتاتے ہیں کہ تہران معاندانہ روش پرعمل پیرا ہے۔ خطے میں امریکا اور اس کے مفادات کو ایرانی فوج اور اس کے حمایت یافتہ عناصر سے خطرات لاحق ہیں۔
جنرل پیٹرک کا کہنا تھا کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا پہلا مقصد خطے میں امریکی مفادات اور وہاں پرکام کرنے والے امریکی شہریوں کی جان ومال کا تحفظ ہے۔ ہم خطے میں اپنے مفادات اور شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر انٹیلی جنس اداروں کی مصدقہ معلومات کی روشنی میں سیکیورٹی پلان تیار کرتے ہیں