fbpx

امریکا اور اس کے حواریوں کی طرح بھارت بھی کشمیر سے بھاگے گا، سید علی گیلانی

امریکا اور اس کے حواریوں کی طرح بھارت بھی کشمیر سے بھاگے گا، سید علی گیلانی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے افغان طالبان کو مبارکباد دی ہے

سید علی گیلانی کی جانب سے افغان طالبان کو لکھا گیا خط سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغان مجاہدین اور عوام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد یہ فتح دنیا بھر میں اپنے حقوق کی بازیابی کے لیے مصروف جدوجہد اقوام اور کے لیے پیغام ہے کہ مخالف حالات سے مایوس اور بددل ہونے کے بجائے جدوجہد جاری رکھی جائے

سید علی گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں ملی یہ فتح پورے عالم اسلام کے لیے ایک نوید جانفزا ہے، بھارت اور اسرائیل کو بھی جلد مقبوضہ علاقے اسی ہزیمت کے ساتھ خالی کرنا پڑیں گے ۔اپنے بیان میں سید علی گیلانی نے کہا کہ جس طرح افغانستان مقامی مفاد پرست عناصر اور بیرونی طاقتوں کی ملی بھگت کی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا ایک اڈہ بن گیا تھا وہ یقیناً پورے عالم اسلام کے لیے ایک زبردست تشویش کا موجب تھا لہٰذا سازشوں اور ریشہ دوانیوں کے اس مرکز کا قلع قمع ہونا ہم سب کے لیے باعث اطمینان ہے اور ہم سب کو اس فتح کے جشن میں شریک ہوکر اسلام اور مسلم دشمنوں کے سامنے اپنی دینی حمیت اور اخوت کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ افغانستان کی تعمیر و ترقی میں بقدر استطاعت تعاون کرنا چاہیے۔

سید علی گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ مسلمانوں کے لیے یہ پیغام ہے کہ مخالف حالات سے مایوس اور بددل ہونے کے بجائے انہیں اللہ کی ذات پر توکل کرتے ہوئے صبرو استقامت کے ساتھ اپنی جدوجہد کو جاری رکھنا چاہیے ،وہیں دوسری طرف اس میں بھارت اور اسرائیل جیسی غاصب قوتوں کے لیے بھی ایک تنبیہ ہے کہ طاقت کے نشہ میں بدمست ہوکر وہ یہ نہ سمجھ بیٹھیں کہ ان کے ظلم و جبر نے مظلوموں کو ہمیشہ کے لیے دبا دیا ہے۔ جلد یا بدیر انہیں اسی ہزیمت کے ساتھ اپنا بوریا بستر لپیٹ کر مقبوضہ علاقوں سے نکل بھاگنا ہوگا جیسے امریکا اور اس کے افغان حواری بھاگ کھڑے ہوئے ہیں۔ باطل چاہے جتنا بھی وقتی طور پر اچھل کود لے لیکن انجام کار اسے شکست سے دوچار ہوکر رہنا ہے کیونکہ غلبہ صرف حق کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے،  طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیے، کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے گزشتہ روز اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی،

افغان طالبان کی جانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں

کابل ایئر پورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ سے 5 افغانی جاں بحق، ایئر پورٹ بند

افغانستان میں بدھ مت کے مقامات کیا واقعی خطرے میں؟ طالبان کا موقف آ گیا

پاک افغان بارڈر طورخم مسافروں کے پیدل آمدورفت کے لئے بدستور بند

کابل، جہاز کے اڑان بھرنے کے بعد 3 افراد گر گئے، 2 کی موت

طالبان کا کابل پر کنٹرول،چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا

وزیر خارجہ سے افغان وفد کی ملاقات، قریشی کا ڈنمارک کے ہم منصب سے بھی رابطہ

اشرف غنی تاجکستان نہیں آئے، وزارت خارجہ تاجکستان

افغان طالبان کے ترجمان پہلی بار میڈیا کے سامنے آ کر کریں گے اہم اعلان

چین پاکستان اور طالبان اب ملکر بھارت پر حملہ کریں گے، بھارت کی دہائی

افغان طالبان کے ساتھ پاکستان سے کون کونسی جماعت نے رابطہ کیا؟ اہم انکشاف

خبردار،یہ کام کیا تو سختی سے نمٹیں گے، طالبان ترجمان، روسی سفیر کے ساتھ ملاقات طے

ترکی افغان پناہ گزینوں کو روکے گا،طالبان کا سرکاری ملازمین کو بڑا پیغام

اشرف غنی کو اقتدار کی منتقلی کا منصوبہ نہ بنانے پر معاف نہیں کرسکتے،سربراہ افغان مرکزی بینک

امریکا کا طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کیلئے مشروط رضا مندی کا اظہار

وزیر خارجہ کا چینی ہم منصب سے رابطہ،افغانستان کی بدلتی صورتحال پرتبادلہ خیال

رہنماوں کو خفیہ نہیں رکھا جائے گا بلکہ..افغان طالبان کا بڑا اعلان

مولانا فضل الرحمان نے افغان طالبان سے کیا امید لگا لی؟

گولی چلائے بغیر کابل پر کنٹرول،طالبان کشمیر آئے تو مودی بھی اشرف غنی کی طرح بھاگ جائیگا،ماہرین

طالبان کی حمایت میں بولنے پر بھارت میں دو مقدمے درج

حامد کرزئی،عبداللہ عبداللہ سے طالبان رہنماؤں کی ملاقات، بڑی یقین دہانی کروا دی

واضح رہے کہ  طالبان کابل پہنچ گئے ہیں جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہو گئے، کابل میں طالبان کا کنٹرول ہے ، دیگراہم سرکاری عمارتون پربھی افغان طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے اس وقت شہرمیں امن وامان کی صورت حال بہتر ہے اور سڑکوں پرافغان طالبان گشت کررہے ہیں اور لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی ہدایت بھی کررہے ہیں‌

ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

طالبان رہنما متحرک، حامد کرزئی کے بعد گلبدین حکمت یار سے ملاقات

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!