امریکی صدر کی چین کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی

امریکی صدر کی چین کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی

باغی ٹی وی :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں اپنی غفلت اور نااہلی کو چھپانے کے لئے چین کو کورونا وائرس سے متعلق نتائج بھگتنے کی وارننگ دے دی ہے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ اگر غلطی تھی تو غلطی، غلطی ہوتی ہے اور اس سلسلے میں چين پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور چین کو اس کے نتائج بھگتنے پڑیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 1917ء کے بعد ایسی حالت کسی نے نہیں دیکھی۔
ٹرمپ نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ غلطی تھی جو کنٹرول سے باہر ہوگئی یا سوچی سمجھی سازش ہے ؟ دونوں باتوں میں بڑا فرق ہے

واضح رہے کہ امریکا میں کورونا سے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 1891 افراد دم توڑ گئے،جس کے بعد امریکا بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات 39 ہزار سے بڑھ گئیں۔امریکا میں کورونا سے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 1891 افراد دم توڑ گئے،جس کے بعد امریکا بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات 39 ہزار سے بڑھ گئیں۔

کورونا سے دنیا بھر میں امریکا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں اس وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 39 ہزار 15 ہو گئیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 38 ہزار 923 ہو گئی ہے۔امریکا کے اسپتالوں میں 6 لاکھ 31 ہزار 623 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 13 ہزار 551 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 68 ہزار 285 کورونا مریض اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت سے اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔

امریکی ریاست نیویارک میں سب سے بدترین صورتِ حال ہے، ریاست نیویارک میں ہی کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد اور اموات 17 ہزار سے زائد ہو چکی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.