امریکی صدر نے کس خبر کو جھوٹ قرار دے دیا

0
22

امریکی صدر نے کس خبر کو جھوٹ قرار دے دیا

باغی ٹی وی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس خبر کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وزارت دفاع (پینٹاگان) خلیج میں ایرانی خطرات کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اپنی دفاعی صلاحیت مضبوط بنانے کے واسطے 12 ہزار فوجیوں کو مشرق وسطی بھیجنے پر غور کر رہی ہے۔

ٹرمپ نے جمعے کے روز اپنی ٹویٹ میں کہا کہ "یہ خبر کہ ہم 12 ہزار فوجیوں کو سعودی عرب بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں ،،، یہ ایک فرضی کہانی ہے بلکہ ایک جھوٹی خبر ہے.


اس سے قبل امریکی چینل "فوكس نيوز” نے جمعرات کے روز بتایا تھا کہ وزارت دفاع مشرق وسطی میں 7 ہزار اضافی فوجی تعینات کرنے پر غور کر رہی ہے تا کہ خطے میں ایران کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹا جا سکے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے بھی جمعرات کے روز ایک امریکی ذمے دار کے حوالے سے بتایا تھا کہ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے 5 سے 7 ہزار اضافی فوجی مشرق وسطی بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ذمے دار نے یہ بات شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتائی۔ امریکی ذمے دار نے یہ نہیں بتایا کہ اضافی فوجیوں کو کب اور کہاں تعینات کیا جائے گا .. تاہم انہوں نے حوالہ دیا کہ یہ اقدام ایران کے ساتھ تعلقات رکھنے والی ایک جماعت کے حملوں کے جواب میں ہو گا جس نے حالیہ مہینوں کے دوران امریکی مفادات کو نشانہ بنایا۔
واضح‌رہے کہ اس سے پہلے اخبار نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے حکام ایرانی خطرے سے نمٹنے کے لیے درجنوں جہازوں کی تعیناتی پر غور کر رہے ہیں۔وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکی فوج بھیجنے کے منصوبے کا مقصد امریکی پابندیوں پر کسی بھی ممکنہ ایرانی ردعمل کو روکنا ہے۔

Leave a reply