وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ

shehbaz meet amrici safeer

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات کے حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا، ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، صحت، دفاع، تعلیم، زراعت اور موسمیاتی تبدیلیوں پر گفتگو کی گئی ۔ وزیر اعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے کردار پر بھی روشنی ڈالتے کہا کہ کونسل پاکستان میں ترجیحی شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو تیز کرنے کے لیے قائم کی گئی ہے اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت معیشت کو مستحکم کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے میکرو اکنامک اصلاحات پر توجہ دے گی، ملاقات کے دوران دوطرفہ اور علاقائی اہمیت کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں غزہ میں پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی ، افغانستان میں ہونے والی پیشرفت پر بھی غور کیا گیا ،وزیراعظم نے امریکی سفیر کے سامنے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ بھی اٹھا یا ، ڈونلڈ بلوم نے وزیر اعظم کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ امریکہ پاکستان کو ایک اہم پارٹنر سمجھتا ہے۔امریکی سفارتخانہ کے ترجمان کے مطابق آئی ایم ایف کے ذریعے مسلسل اقتصادی اصلاحات کے لیے امریکی حمایت پر بھی بات چیت کی گئی۔ مزید برآں تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور موسمیاتی صورتحال سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments are closed.