امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے ملاقات

awais lagahari

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے آج اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی قیادت میں پاکستان کے پاور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے وفد سے مثبت بات چیت کی۔ملاقات کے دوران پاکستان نے قابلِ تجدید توانائی کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ، پاکستان نے گرین کلائمیٹ فنڈ کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے امریکی کردار پر زور دیا ہے، جس کا مقصد خود کو آنے والے ماحولیاتی مشکلات کے لیے تیار کرنا ہے۔مزید برآں، امریکی سفیر نے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں امریکی کمپنیوں اور ڈی ایف سی کی دلچسپی کا اظہار کیا، جس سے پاکستان کو اگلے 8-10 سالوں میں اپنے توانائی مکس میں قابل تجدید ذرائع کا حصہ دوگنا کرنے کے ہدف میں مدد ملےگی۔ وفاقی وزیر برائے توانائی نے پاکستان کے آنے والے توانائی بچت پروگرام کے کلیدی پیرامیٹرز پر روشنی ڈالی، جو مستقبل قریب میں توانائی کے تحفظ کے لیے شروع کیا جائے گا۔ وزیر نے پاکستان کے انرجی کنورژن کے اقدامات کے نفاذ کے لیے یو ایس ایڈ کو تعاون کی دعوت دی۔ امریکی سفیر نے امریکہ میں آئندہ ہونے والے اقتصادی مذاکرات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور پاکستان کی جانب سے مضبوط موجودگی کی درخواست کی۔

Comments are closed.