امریکی سفارتی عملے کی پاکستان واپسی ہونے لگی

امریکی سفارتی عملے کی پاکستان واپسی ہونے لگی

باغی ٹی وی :پاکستان میں امریکہ کے ڈپٹی چیف آف مشن جان ہوور پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جان ہوور رومانیہ سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے سبب امریکی سفارتی عملے کی پاکستان سے واپسی کا عمل جاری ہے۔ آج پاکستان سے امریکی سفارتخانے کے مزید 69 افراد افغانستان روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتی عملہ خصوصی طیارے سےافغانستان روانہ ہوا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال دیکھتے ہوئے امریکہ نے اپنا سفارتی عملہ کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر ویزاسیکشن بند کر دیا گیا ہے اور انتہائی کم عملے کو دفتر آنے کی اجازت دی گئی ہے۔سفارتخانے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں چاروں صوبائی حکومتوں اور وفاقی حکومت کے اعلان کردہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ، پاکستان کی کالزکے لئے کال سینٹر اور دستاویزات کی فراہمی کے مراکز اوراسلام آباد، کراچی ، حیدرآباد ، گوجرانوالہ ، لاہور ، فیصل آباد ، کوئٹہ ، ملتان ، پشاور ، سیالکوٹ 7 اپریل 2020 تک بند رہیں گے۔

برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب؟

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس سے پاکستان میں 8 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1022 ہو چکی ہے کرونا وائرس کے پاکستان میں آئے روز مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ایران ،سعودی عرب، برطانیہ و دیگر ممالک سے واپس آنے والوں میں کرونا کی تشخیص ہو رہی ہے تو دوسری جانب لوکل ٹرانسمیشن کے مریض بھی سامنے آ رہے ہیں،مردان کی یونین کونسل میں ایک ہلاکت ہوئی تا ہم جب وہاں ٹیسٹ کئے گئے تو 39 مریض سامنے آ گئے،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.