امریکی شہر بالٹی مور میں زور دار دھماکا

0
27

امریکی شہر بالٹی مور میں زور دار دھماکا ہوا جس کے باعث ایک خاتون ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں دھماکا ہوا ، دھماکے سے متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

سٹی ہال کے ترجمان جیمز ای بینٹلی نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ ریسٹار ٹاؤن روڈ پر ہوا۔

فائربریگیڈ حکام نے کہا کہ دھماکے میں ایک خاتون ہلاک ہوئی اور دو زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بچوں سمیت کچھ افراد کے ملبے میں پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک خاتون ہلاک ہوئی جبکہ دو زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

Leave a reply