امریکی وزیر خارجہ آج پہنچیں گے سعودی عرب

0
29

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو آج بدھ کے روز جدہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات کرنےجا رہے ہیں
شہزادہ محمد بن سلمان سے باہم گفت و شنید کے بعد پومپیو ابوظبی جائیں گے جہاں وہ ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی تیل کمپنی پر حملوں کے بعد خطے میں کافی کشیدگی ہے.

سعودی ولی عہد نے آرامکو پر حملوں کو پوری دنیا کے خلاف جارحیت قرار دے دیا

واضح رہے کہ ہفتے کو صبح کے وقت دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی تاہم اسے بحال کردیا گیا ہے۔اسرائیلی اور امریکی میڈیا ان حملوں کی ذمہ داری ایران پر ڈال رہے ہیں.

Leave a reply