ہرگرزتے وقت کے ساتھ امریکیوں میں تقسیم اور نفرت کی خلیج گہری ہوتی جانے لگی

ہر گرزتے وقت کے ساتھ امریکیوں میں تقسیم اور نفرت کی خلیج گہری ہوتی جانے لگی


باغی ٹی وی :جوں‌جوں امریکی الیکشن کا وقت گزر رہا ہے ٹرمپ اور بائیڈن کے حمایتی بے چین ہو جاتے ہیں کیونکہ ووٹ کے نتائج اس طرح‌ توازن رکھے ہوئے ہیں کہ تقسیم کا سلسلہ مزید گہرا ہوتا جارہا ہے. دونوں جاعتوں کے ووٹرز ابھی تک اپنے اپنے لیڈر کی فتح کے لیے امید نہیں چھوڑے ہوئے اگرچہ بائیڈن کو برتری حاصل ہے لیکن 5 ریاستون کے نتائج اب بھی کوئی معجزہ کر سکتے ہیں ٹرمپ کے سپورٹر اس امید کے ساتھ جی رہے ہیں. پولنگ کے مکمل نتائج آنے اور ان کے حتمی سرکاری اعلان کے لیے اگلے ماہ کی 14 کی تاریخ رکھی گئی ہے۔ امریکی صدارتی الیکشن میں 5 ریاستوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔ جارجیا، نارتھ کیرولینا، پنسلوینا، الاسکا اور نیواڈاکے نتائج آئیں گے۔ 4 میں ٹرمپ اورایک میں جوبائیڈن آگے، ریاست نیواڈا کا کردار اہم ہے۔

ٹرمپ کے حامی اسلحہ سے لیس دندناتے پھر رہے ، امریکہ میں فسادات پھوٹنے کے لیے صرف ایک چنگاری سلگنے کی دیر


وسکونسن، پنسلوینا اور مشی گن میں دھاندلی کے الزامات لگا کر ٹرمپ نے ووٹوں کی گنتی روکنے کیلئے درخواستیں دے دیں ہیں.۔ ٹرمپ کی سپریم کورٹ جانے کی بھی تیاری ہے۔ عدالتی جنگ کیلئے ٹرمپ کے حامیوں کی چندہ مہم جاری ہے۔ ٹرمپ نے گزشتہ روز وائٹ ہاوس میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام سے فراڈ ہو رہا ہے، ان کے نزدیک تو وہ الیکشن جیت چکے ہیں۔ڈیموکریٹک جو بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس سے ہٹانے کی طرف گامزن ہیں۔

مریکی انتخابات نتائج، ٹرمپ کی پہلی باربرتری،جوبائیڈن پھر آگے نکل گئے

امریکی انتخابات، حتمی نتائج سے قبل ہی ہنگامے، جلاؤ گھیراؤ، گرفتاریاں شروع

جوبائیڈن کے حامیوں کا ٹرمپ سے وائیٹ ہاؤس چھوڑنے کا مطالبہ

نتائج کا انحصار صرف چند ریاستوں پر ہے جہاں صرف ہزاروں ووٹ دونوں امیدواروں کو الگ کرتے ہیں۔ٹرمپ کی مہم کچھ علاقوں میں گنتی روکنے کے لئے مقدمہ چلا رہی ہے ، بغیر الزام کے الزام لگا رہی ہے کہ الیکشن میں چوری ہو رہی ہے۔

جب جنگ تیز ہورہی ہے تو ، امریکی میڈیا سروے کے مطابق انتخابات نے معاشرتی تقسیم کو مزید وسیع کردیا ہے۔اس سے قطع نظر کہ کون جیتا ہے ، کیا امریکی اپنی منقسم قوم کو شفا بخش سکتے ہیں؟یہ حالات پر منحصر ہے البتہ امریکیوں کی تقسیم مزید گہری ہوتی جارہی ہے اور ٹرمپ کے حریف مارنے اور مرنے پر بھی آمادہ ہیں .

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.