قومی کرکٹ ٹیم سے نظر انداز کرنے پر سمیع اسلم نے امریکا کا رخ کیوں کر لیا

0
28

: قومی کرکٹ ٹیم سے نظر انداز کرنے پر سمیع اسلم نے امریکا کیوں جانے پر ہوئے مجبور

باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم میں شامل نہ ہونےپر مایوسی کے عالم میں ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم پاکستان کو خیر باد کہہ کر مستقل طور پر امریکا منتقل ہو گئے۔

کرکٹر سمیع اسلم کرکٹ بورڈ کی سلیکشن پالیسیوں سے سخت ناراض تھے، کیونکہ انہیں اچھی کارکردگی کے باوجود دورہ نیوزی لینڈ اور برطانیہ کےلیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔


ٹیسٹ اوپنر سمیع اسلم نے امریکا پہنچنے پر ٹویٹر پر لکھا کہ بھاری دل کے ساتھ امریکا پہنچا ہوں اور پاکستان چھوڑنا آسان نہیں تھا کیونکہ کرکٹ میری روزی روٹی ہے اور پاکستان میں اب مستقبل کی کوئی امید نہیں۔اس لیے یہ وطن چھوڑنے کا فیصلہ لیا ہے

ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم سے نظر انداز عثمان شنواری لنکا پریمیئر لیگ میں مسلسل اپنا جادو جگارہے ہیں اور اپنی اہمیت بھی بتا رہے ہیں،انہوں نے مسلسل دوسرے میچ میں 3وکٹیں حاصل کرلیں اورا ن کی ٹیم جافنا سٹالینز نے ایک اور میچ جیت لیا۔

Leave a reply