ایس۔400 ائیر ڈیفنس سسٹم کی وجہ سے ترکی اور امریکا کے درمیان دراڑ پیدا نہیں ہوگی، رجب طیب اردوان

0
55

ایس۔400 ائیر ڈیفنس سسٹم کی وجہ سے ترکی اور امریکا کے درمیان دراڑ نہیں پیدا ہوگی، رجب طیب اردوان

تفصیلات کے مطابق :ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کی روس سے ایس۔400 ائیر ڈیفنس سسٹم حاصل کرنے پر ہمارے اور امریکہ کے مابین فرق اور دوری نہیں‌آنی چاہیے، یہ ہماری ضرورت تھی.

ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی اور امریکہ اور ناٹو کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات پائے جاتے ہیں. ترک صدر نے کہ ہے کہ حالات کے مطابق اگرچہ کچھ اختلافات پیدا ہوتے رہتے ہیں. لیکن اس کا مطلب ہر گز نہیں کہ ہم بطور اتحادی بہت دور ہو جائیں.

ترکی کی S-400 میزائل ڈیفنس سسٹم کے سلسلے میں ایک اور پیش رفت


واضح رہے کہ اس سے پہلے اردوان نے کہا تھا کہ ”ٹیکنالوجی کے اعتبار سے ایس۔400، تین پیٹریاٹ کے مترداف ہے۔ اس کے باوجود ہمیں پیش کردہ شرائط کا جائزہ لینا ہو گا، اگر شرائط ایس۔400 کے مساوی ہوئیں تو ہم پیڑیاٹ خرید لیں گے۔ لیکن اگر ایسا نہ ہوا اور تم محض اپنے فائدے کا سوچو گے تو پھر ہم بھی منافع میں ہونے والے معاملے کو ترجیح دیں گے۔ ہم اس چیز کا واضح طور پر اظہار کر چکے ہیں۔”

روسی دفاعی نظام ایس 400 ، ترکی کے بعد دیگر ممالک بھی حصول کے خواہاں

ترکی کی S-400 میزائل ڈیفنس سسٹم کے سلسلے میں ایک اور پیش رفت

Leave a reply