امرتسر: بھارت کے زیرِ انتظام پنجاب کے شہر امرتسر میں ایک سنگین واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بھارتی فضائیہ نے مبینہ طور پر غلطی سے اپنا ہی سکھوئی Su-30MKI جنگی طیارہ میزائل سے نشانہ بنا دیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق ذرائع کے مطابق یہ واقعہ "فرینڈلی فائر” یعنی دوست دشمن کی تمیز کے بغیر ہونے والی فائرنگ کا نتیجہ تھا۔ واقعے کے فوراً بعد علاقے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، خاص طور پر امرتسر ایئرپورٹ کے آس پاس کے علاقوں میں، جس کے بعد بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دونوں پائلٹ طیارے سے بروقت نکلنے میں کامیاب ہو گئے اور انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔

واقعے کے بعد بھارتی فضائیہ کی جانب سے تاحال سرکاری تصدیق یا تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ذرائع اس واقعے کو ایک "حادثاتی دفاعی غلطی” قرار دے رہے ہیں۔دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بھارتی فضائی نظام میں ممکنہ خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے، جس کی مکمل اور شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں۔

اس سے قبل باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سےامرتسر کے پولیس کمشنر گروپریت سنگھ بھلر نے تصدیق کی کہ دھماکے کی آواز سنی گئی، تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق، دھماکے کی آواز پولیس اسٹیشن کے احاطے سے باہر سنی گئی، اور تحقیقات جاری ہیں۔یاد رہے کہ یہ واقعہ حالیہ مہینوں میں چوتھی مرتبہ پیش آیا ہے، جس سے علاقے میں سیکیورٹی کے حوالے سے مزید سوالات اٹھ رہے ہیں۔

اس وقت، آمریتسر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، جس سے عوامی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ بجلی کی بندش کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکیں۔پولیس اور متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور عوام کو جلد ہی مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔

مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔

Shares: