تعویذ کی قیمت ایک لاکھ تریسٹھ ہزارروپے:میانی پولیس کی کاروائی جعلی پیر گرفتار

0
28

میانی :تعویذ کی قیمت ایک لاکھ تریسٹھ ہزارروپے:میانی پولیس کی کاروائی جعلی پیر گرفتار،اطلاعات کے مطابق میانی کے گاؤں دھیلہ کا رہائشی گلزاراحمد نے میانی پولیس کو ایک درخواست دی کہ محلہ چاہ ملنگا ں والا کا رہائشی پیر صوفی مظہر اقبال جو کہ جعلی پیر بن کر سادہ لوح لوگوں کو لوٹ رہا ہے کے خلاف کاروائی کی جائے

گلزاراحمد کہتے ہیں کہ میں ایک ان پڑھ دیہاتی ہوں اور کھیتی باڑی کرتا ہوں کہ میری پوتی حمیرا کوثر سخت بیمار ہوگئی تھی اس لے کر ہم پیر مظہر کے پاس لے گئے جس نے ہمیں بتایا کہ حمیرا کوثر پر کالا جادو ہوا ہے اوراس کے اثرات ختم کرنے کے لیے مختلف عمل کرنے پڑیں گے اور مختلف حیلوں بہانوں سے کالا جادو کے اثرات ختم کرنے کے لیے مختلف اوقات میں کل رقم مبلغ 163000 روپے وصول کر لیے اور تعویز لکھ کر دے دیے

گلزار احمد کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ذوالفقاراحمد سے بھی کالا جادو اتارنے کے لیے رقم مبلغ 113000 ہزار روپے جس میں ایک بکرا مبلغ 38000 ہزار جس کو ذبہ کر کے اس سے تعویز لکھنے ہیں کا کہہ کر وصول کر لیا اس نے ہمیں فراڈ کر کے اور جعلی پیر بن کر لوٹ لیا ہے ہماری داد رسی کی جائے ،

ادھر میانی پولیس نے گلزاراحمد اور ذوالفقاراحمد کی درخواست پر زیر فعہ 384 ،508،419 کے تحت مقدمہ درج کر کے جعلی پیر مظہر اقبال کو گرفتار کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ایس ایچ او تھانہ میانی سجاد احمد ڈھڈلا کی اس کاروائی پر خوشی کا اظہار پیش کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا کہ انھوں نے جعلی پیر کو گرفتار کر کے سادہ لوح لوگوں اس کے مزید فراڈ سے بچایا ہے اور ڈی سی او سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے پیر خانے کو سیل کیا جائے تاکہ یہ دوبارہ مکروہ دھندہ نہ کرسکے۔

Leave a reply