پشاور دھماکہ،اموات 56 ہو گئیں،امام مسجد بھی شہید

0
52

پشاور دھماکہ،اموات 56 ہو گئیں،امام مسجد بھی شہید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکہ ہوا ہے

پشاور کے قصہ خوانی بازار کی امامیہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 56 افراد کی موت ہو چکی ہے 194 افراد زخمی ہیں، پشاور دھماکہ میں امام جمعہ ارشاد خلیلی بھی شہید ہو گئے ہیں ، زخمیوں کولیڈی ریڈنگ ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے دھماکہ جمعے کی نماز کے دوران ہوا، ترجمان لیڈی رینڈنگ اسپتال کے مطابق دھماکے میں زخمی 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

ریسکیو1122 کی 15 ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئی ہیں ، ریسکیو1122 نے 20 کے قریب زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔خودکش حملے کے بعد قصہ خوانی سمیت کوہاٹی،خیبر بازار،شعبہ بازارسمیت دیگر بازار بند ہو گئے اور تاجروں نے گھروں کا رخ کرلیا

سانحہ پشاور جامعہ شھید عارف الحسینی پشاور کے مدرس اور جامع مسجد کے امام جمعہ مولانا ارشاد حسین خلیل بھی شہید ہو گئے

سانحہ پشاور جامعہ شھید عارف الحسینی پشاور کے مدرس اور جامع مسجد کے امام جمعہ مولانا ارشاد حسین خلیل بھی شہید ہو گئے

سی سی پی او پشاور اعجاز خان دھماکہ کی جگہ پہنچ گئے، سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ،علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، پولیس حکام شواہد اکھٹے کر رہے ہیں،سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ مسجد میں دو حملہ آوروں نے گھسنے کی کوشش کی، انکو روکا گیا تو ایک نے دھماکہ کر دیا،فائرنگ سے پولیس جوان بھی شہید ہوا ،پولیس ٹیم پر حملہ کے بعد دھماکہ ہوا ،‏

اطلاعات کے مطابق دھماکے سے پہلے دہشتگردوں کا پولیس کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،مسجد کے باہر پولیس تعینات تھی ،دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس پر پولیس نے جوابی فائر کیے ،دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس جوان شہید ہوا اس کے بعد دہشتگرد مسجد میں داخل ہوئے ،نماز کے دوران دھماکہ ہوا

دھماکے کے بعد یسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، دھماکے کی ویڈیو ٹویٹر پر وائرل ہو رہی ہے، دل دہلا دینے والے مناظر ہیں، زخمی تڑپ رہے ہیں، ایمبولینس بلانے کا کہا جا رہا ہے ،مسجد کا صحن لہو لہان ہوا پڑا ہے، اپنی مدد آپ کے تحت بھی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا

ایس ایس پی آپریشنر کا کہنا تھا کہ حملےسے متعلق کوئی الرٹ نہیں تھا،دھماکہ خود کش تھا،مسجد کے داخلی راستے پر 2 پولیس اہلکاروں کوشہید کیا گیا، خودکش حملہ آور کا پستول اور کارتوس کے خول بی ڈی ایس نے اکھٹے کرلیے، مئیر پشاور زبیر علی کوچہ رسالدار جائے وقعہ پر پہنچ گئے، زبیر علی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، مئیر پشاورنے اہلیان پشاور سے زخمیوں کو خون کے عطیات دینے کی اپیل کی ہے ،مئیر پشاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ لوگ نمازجمعہ ادا کررہے تھے کہ یہ دھماکا ہواملک کو ایک بار پھر فرقہ واریت کی طرف دھکیلا جار رہا ہے چند روز پہلے ایک پادری کو بھی نشانہ بنایا گیا حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائے

عینی شاہد نے دھماکے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ تقریبا پونے ایک بجے کالے کپڑوں میں ملبوس حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی حملہ آور نے پہلے پانچ سے چھ فائر کیئے جس میں سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا پھر وہ مسجد میں داخل ہو گیا اور منبر کے قریب جا کر خود کو دھماکے سے اُڑا دیا یہ سارا واقعہ صرف پانچ منٹ کے اندر اندر پیش آیا،جب دھماکہ ہوا تو مسجد کا نیچے والا ہال مکمل بھر چکا تھا جبکہ چھت پر بھی لوگ نماز پڑھنے کیلئے موجود تھے یہاں پر کوئی سیکیورٹی موجود نہیں تھی بلکہ مسجد کے باہر بھی سولین سیکیورٹی ہی موجود تھی مسجد کے قریب ہی ایک گھر پر ڈیڑھ سال پہلے دستی بموں سے حملہ کیا گیا تھا

آئی جی خیبر پختونخوا معظم جا انصاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس موقع پر موجود تھی، مسجد کے باہر 2 اہلکار سیکیورٹی پر تعینات تھے ایک کانسٹیبل موقع پر شہید ہوا، دوسرے پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے،پہلے پستول سے فائرنگ اور پھر خودکش حملہ کیا گیا، دھماکے میں 5سے 6 کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا، دھماکے کے حوالے سے کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی،سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک دہشت گرد کو دیکھا گیا ہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا.،اجلا س میں کابینہ اراکین، سیکریٹری داخلہ، سی سی پی او، کمشنر پشاور دیگر حکام نے شرکت کی ،وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ کوچہ رسالدار واقعہ صوبے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا واقعہ ہے،ہمیں دشمن پر بھی نظر رکھنی ہے اور اپنی کمزوریوں کو بھی ٹھیک کرنا ہے، تمام متعلقہ اداروں اور محکمے مل بیٹھ کر آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں،واقعے میں ملوث عناصر کا فوری سراغ لگانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں عبادت گاہوں کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے،

قصہ خوانی بازار دھماکے میں شہید دو پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں ادا کر دی گئی .وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جنازے میں شرکت کی .صوبائی کابینہ اراکین کامران بنگش، بیرسٹر محمد علی سیف، انسپکٹر جنرل پولیس اوردیگر سرکاری حکام بھی جنازے میں شریک تھے شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ پولیس لائنز پشاور میں ادا کی گئی۔ پولیس کے دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی۔

پشاور دھماکے کے وقت سوشل میڈیا ایکٹوسٹ علی حیدر اور انکے کزن بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے مسجد میں ہی تھے، دھماکے کے نتیجے میں علی حیدر کے چار کزن شہید ہو گئے ہیں، ٹویٹر پر صارفین نے علی حیدر سمیت تمام جاں بھق افراد کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے

ام سلمیٰ کا کہنا ہے کہ ہمارے پیارے علی بھائی کے پشاور دھماکے میں 4 کزن شہید ہوئے ہیں اللہ پاک تمام شہداء کے درجات بلند کریں اور تمام شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کریں اور اللہ پاک پاکستان کے دشمنوں کو غرق کریں آمین۔

وزیر اعظم عمران خان نے پشاور دھماکے کی مذمت کی ہے،وزیر اعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی، وزیراعظم عمران خان نے واقعےکی رپورٹ طلب کر لی ہے

چئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں دہشتگردی کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشتگردوں نے معصوم نمازیوں کو نشانہ بنا کر انسانیت پر حملہ کیا حکومت دہشتگردی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولتکاروں کو فوری گرفتار کرے بلاول بھٹو زرداری نے دھماکہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کی بہتر سہولیات مہیا کی جائیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی عملدرآمد نہ ہونا افسوسناک ہے

پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پشاور میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ آج ایک انتہائی دُکھ اور تکلیف کا دن ہے اور دل خون کے آنسو رورہا ہے ۔ پروردگار شہداء کے لواحقین کو ہمت دے کہ وہ یہ غم برداشت کرسکیں ۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے پشاور مسجد میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے پشاور مسجد میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے پشاور دھماکے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دھماکہ المناک ہے،ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے،چیف سیکریٹری سے رابطے میں ہیں،دھماکے سے متعلق کو ئی تھریٹ الرٹ جاری نہیں ہوا تھا دھماکہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کا حصہ ہے،دھماکے میں وہی لوگ ملوث ہیں جو پاکستان کی ترقی برداشت نہیں کرسکتے،

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پشاور بم دھماکہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے نماز جمعہ کے دوران حملہ سفاکیت کی بدترین مثال ہے جے یو آئی کارکن زخمیوں کی ہر قسم کی امداد کریں ،

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور دھماکے کی مذمت کی ہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کامران بنگش کو اسپتال پہنچنے کی ہدایت کر دی

گورنر پنجاب نے پشاور مسجد میں دھماکے کی پر زور مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں۔جاں بحق ہونے والوں کے لواحیقین سے تعزیت کرتا ہوں۔دہشتگردی کو سر اٹھانے نہیں دیں گے۔

اپوزیشن لیڈر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے پشاور جامعہ مسجد دھماکے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ملک میں افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش کی, ملک میں انارکی پھیلانے والے عناصر کے خلاف آپریشن کی ضرورت ہے,

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کوچہ رسالدار، پشاور میں مسجد میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود نمازیوں پر یہ اندوہناک حملہ کرنے والے نہ مسلمان ہو سکتے ہیں نہ ہی انسان ،ملک میں امن و امان کی سنگین ہوتی صورتحال لمحہ فکریہ ہے طویل عرصے سے بار بار توجہ دلا رہا ہوں کہ سر اٹھاتی دہشت گردی پر سنجیدگی سے غور کی ضرورت ہے دہشت گردی کی واپسی ملک وقوم کے لئے نیک فال نہیں اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں مقام بلند عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے آمین

جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامیہ شاہ اویس نورانی نے پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں،اہلیان پشاور ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کو خون کے عطیات فراہم کرے،

اسپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے پشاور کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی، انہوں نے دھماکے میں ہونے والے قیمتی انسانی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔اسپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کوچہ رسالدار جامع مسجد میں ہونے والا دھماکہ دہشتگردی کی بدترین مثال ہے،عبادت گاہوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والے انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں، ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ دہشتگرد کاروائیوں میں ملوث عناصر انسانیت اور ملک کے دشمن ہیں۔ دہشتگردی میں ملوث عناصر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں،

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پشاور میں دھماکہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہے۔ حکمران ہر شعبے میں ناکامی کی عبرتناک داستان بن چکے ہیں۔شہداء کی مغفرت، لواحقین کے لیے صبرجمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلیے دعاگو ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جامع مسجد امامیہ، قصہ خوانی بازار، پشاور میں دھماکے کی مذمت کی ہے، صدر مملکت نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے، صدرِ مملکت نے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی، شہداء کیلئےدعائے مغفرت اور زخمی ہونیوالے افراد کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی ہے

ترجمان دفترخارجہ نے پشاور دھماکے کی مذمت کی ہے ،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،گزشتہ روز ازبک صدر پاکستان آمد ہوئی اور آ ج روانہ ہوئے،ازبک صدر نے وزیراعظم اور صدر سے ملاقات کی،پاکستان یوکرین روس تنازعہ کا مذاکرت سے حل چاہتاہے ،

وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پشاور دھماکہ بڑی سازش کی کڑی ہے،ہم نے ماضی میں ایسی سازشوں کا مقابلہ کیا ہے،اب بھی پاکستان کے دشمن ناکام ہوں گے،

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے پشاوردھماکہ کی مذمت کی ہے ،بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے پہلے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی،شرپسندوں کی ٹھکانوں تک ان کا پیچھا کریں گے،جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لیے پیکج دیا جائے گا، مسجد میں سیکیورٹی کا بندوبست کیا گیا تھا،اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی،پشاور دھماکہ خودکش تھا ابتدائی طور پر 2 حملہ آوروں کے ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں،

چیئرمین اقلیتی الائنس اکمل بھٹی نے پشاور دھماکے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں، حملے میں ملوث دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے،

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پشاور میں خود کش دھماکہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ بے گناہ نمازیوں کے قتل ناحق پر بے حد دکھ ہے۔سانحہ کی مکمل تحقیق اور ذمہ داران کا فوری تعین کیا جائے .شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے-اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر دےآمین

ن لیگی نائب صدر مریم نواز نے پشاور دھماکے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ہمارے شہروں میں پھر سے بارود کی بو پریشان کن ہے، ملک میں قائم کیا گیا امن نااہلی کی نذر ہو گیا،اللہ پاکستان اور اس میں بسنے والوں پر اپنا رحم فرمائے،

وزیر اعظم کے معاون خصوصی،وفاقی وزیر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ پشاور میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔اللّہ تعالیٰ پاکستان اور اس میں بسنے والوں پر اپنا رحم فرمائے،زخمیوں کو صحت یاب کرے اور شہدا کے خاندانوں کو صبر دے۔

امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ پشاور میں بے گناہ انسانوں کا قتل انسانیت سوز اور دردناک واقعہ ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ہم بار بار متنبہ کرچکے ہیں کہ دہشتگرد منظم ہورہے ہیں لیکن حکومت و ریاست خاموش تماشائی بیٹھی رہی جس کا خمیازہ آج عوام بھگت رہی ہے۔ اب بھی وقت ہے نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کیا جائے۔ پشاور کوچہ رسالدار دھماکہ، عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین نے متاثرہ مسجد کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود لواحقین و مشران سے تعزیت بھی کی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین نے کوچہ رسالدار دھماکے سے متاثرہ مسجد کے دورے کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں زخمیوں کی عیادت کی اور انکی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے ٹویٹر پر پیغام میں کہا کہ پشاور دھماکے میں 60 شہادتوں کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔دہشتگردی کی وبا سے چھٹکارہ پا جانے والا پاکستان پھر سے دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے۔تکلیف کی گھڑی میں میری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت عطا فرمائے

Leave a reply