اپڈیٹ، نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکہ، 100 اموات،دو سو سے زائد زخمی

0
32

اپڈیٹ، نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکہ، 100 اموات،دو سو سے زائد زخمی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شہر قندوز میں مسجد میں دھماکہ ہوا ہے

دھماکے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد کی اموات کی اطلاع ہے جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں باغی ٹی وی پشتو کے مطابق اطلاعات کے مطابق دھماکہ نماز جمعہ کے دوران ہوا،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ایک سینئر طالبان عہدیدار اور عینی شاہدین نے بتایا کہ شمالی افغان شہر قندوز میں ایک مسجد کو دھماکے سےنشانہ بنایا گیا ہے

افغانستان کے وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سید خوستی نے تفصیلات بتائے بغیر اے ایف پی کو دھماکے کی تصدیق کی۔ مقامی باشندوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ دھماکہ جمعہ کی نماز کے دوران مسجد میں ہوا ،دھماکے کے بعد ہر طرف افرا تفری مچ گئی، طالبان کے سیکورٹی دستے علاقے میں پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا

15 اگست کے بعد سے افغانستان میں طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد افغان مسجد کو نشانہ بنانے کا یہ پہلا واقعہ ہے، اطلاعات کے مطابق دھماکہ اہل تشیع کی مسجد میں ہوا ، ٹویٹر پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسجد میں زخمی اور لاشیں پڑیں ہیں، انتہائی خوفناک منظر ہے ،،ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی

اس خبر کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے

Leave a reply