کراچی میں کتے کے کاٹے سے 11 سالہ بچہ جاں بحق: بلاول بھٹونےجواب میں بجٹ ناکام کرنےکی دھمکی دے دی

0
33

کراچی: کراچی میں کتے کے کاٹے سے 11 سالہ بچہ جاں بحق:بلاول بھٹو نے جواب میں بجٹ ناکام کرنے کی دھمکی دے دی ،اطلاعات کے مطابق شہر قائد میں سگ گزیدگی کے واقعات میں بتدریج اضافہ جاری ہوگیا ہے اور جان لیوا مرض ریبیز ایک اور جان نگل گیا۔

بلدیہ کا رہائشی 11 سالہ بچہ انتقال کرگیا جسے گزشتہ رات انڈس اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ رواں برس سندھ بھر میں ریبیز کے باعث اب تک 12 اموات ہوچکی ہیں۔

انچارج ریبیز پریوینشن یونٹ ڈاکٹر آفتاب نے بتایا کہ بچے کو گزشتہ رات سے ہی ریبیز کی علامتیں آنا شروع ہوئی تھیں، بچے کے کان اور بازو پر آوارہ کتے نے کاٹا تھا

دوسری طرف سیاسی انتقام لینے کا اعلان کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کی پارلیمان سے منظوری کو ناکام بنائیں گے، عوام دشمن حکومت عوام دوست بجٹ نہیں بناسکتی، ہر بجٹ سے پہلے عمران خان اعلان کرتے ہیں یہ سال ترقی کا ہوگا

Leave a reply