فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی گئی

0
27

لاہور:فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی گئی ،اطلاعات کے مطابق لاہور کے تھانہ سول لائن پولیس میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ درخواست مقامی شہریوں کی طرف سے دی گئی ہے ، جس میں کہا گیا کہ فواد چوہدری نے 29 نومبرکو قومی اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران ایسے جملے کہے ہیں کہ جس سے پاکستان کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے

روحیل اصغرایڈووکیٹ نے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ اپنے دوستوں ایڈووکیٹ خالد نوازگھمن ، ایڈووکیٹ رفاقت ڈوگراورایڈووکیٹ انوربسرا کے ہمرا اپنے چیمبر میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اس دوران ٹی وی پرقومی اسمبلی کی کارروائی براہ راست دکھائی جارہی تھی

 

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے پلوامہ حملے کی ذمہ داری پاکستان پرڈالتے ہوئے کہا تھا کہ اس کارروائی کا کریڈٹ بھی عمران‌ خان کو جاتا ہے ،

درخواست گزارکا کہنا تھا کہ ان جملوں سے ملکت کو بہت زیادہ دنقصان پہنچا ہے اوریہ غداری کے زمرے میں آتی ہے ، اس سے پاکستان کی سالمیت کوبھی خطرے میں ڈال دیا گیا ہے

اس درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری کی وجہ سے پاکستان کی ایف اے ٹی ایف میں حیثیت بھی خطرے میں چلی گئی ہے

لہذا آئین پاکستان کے تحت مقدمہ درج جیا جائے

Leave a reply