کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ جس کے باعث ایک اہلکار شہید ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق دھماکا بلوچستان یونیورسٹی کے قریب ہوا ہے۔ دھماکا پولیس وین کے قریب ہوا، دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی جبکہ امدادی ٹیمیں دھماکے کی جگہ روانہ ہو گئی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث ایک اہلکار شہید ہو گیا جبکہ 4 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
دوسری طرف صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ حملہ آور طلباء کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ سکیورٹی اہلکار احتجاج پر بیٹھے طلباء کی سکیورٹی معمور تھے۔