شادی کی تقریب میں ایک گھنٹہ نوٹوں کی بارش:لوگ پیسے اکٹھے کرتے تھک گئےمگربارش نہ رکی

0
74

نارووال :شادی کی تقریب میں ایک گھنٹہ نوٹوں کی بارش:لوگ پیسے اکٹھے کرتے تھک گئےمگربارش نہ رکی ،اطلاعات کےمطابق نارووال میں ن لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب میں ایک گھنٹہ نوٹوں کی بارش ہوئی

نارووال سے ذرائع کے مطابق نوٹوں کی اس بارش میں بچے بوڑھے اور جوان ہوا اڑتے نوٹ پکڑ کر جھولیاں بھرتے رہے ۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دلہا کے بھائی عزیز و اقارب نے دکانوں کی چھت پر چڑھ کر نوٹوں کی بارش کی ۔

نارووال سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ دس روپے بیس پچاس سو اور پانچ سو روپے کے نوٹ ہوا میں اڑائے گئے ۔

 

شادی کی اس تقریب میں کرنسی نوٹوں کی اتنی بارش کہ زمین پر پڑے نوٹ اٹھانے والے کم پڑھ گئے ۔شادی کی تقریب میں دو ملین روپے کی بارش کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں نوٹوں کی بارش سے ظفروال روڈ پر ٹریفک جام ہو گئی ۔جام ٹریفک کی روانی کیلئے مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ۔

یہ بھی بتایا جارہاہے کہ دلہا محمد عرفان کی بارات نواحی گاوں سے لاہور روانہ ہو گئی ۔ شادی کی تقریب ہزاروں روپے لوٹ کر بچوں اور جوانوں کے چہرے خوشی سے نہال ہو گئے ۔

Leave a reply