آصف علی زرداری اور چودھری پرویز الٰہی کے درمیان اہم ملاقات بھی ہوگئی راز کی بات بھی ہوگئی

0
37

لاہور:آصف علی زرداری اور چودھری پرویز الٰہی کے درمیان اہم ملاقات بھی ہوگئی راز کی بات بھی ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق سابق صدراورپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی محاذ پررابطے شروع ہو گئے ہیں، سابق صدر آصف علی زرداری اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی میں ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔ ملاقات بلاول ہاؤس لاہور میں ہوئی ہے۔ پرویزالہی کے بلاول ہاؤس پہنچنے پر آصف علی زرداری نے اپنے سابق ڈپٹی وزیراعظم کا استقبال کیا۔

بلاول ہاوس ذرائع کے مطابق یہ ون آن ون ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔ پنجاب کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔ چودھری پرویزالہی نے آصف علی زرداری کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ آصف علی زرداری نے شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اورانکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سینٹ کے انتخاب کے موقع پر مسلم لیگ ق کی قیادت کے رابطے اورتجویز کی حمایت پر چودھری پرویز الہی نے شکریہ ادا کیا۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ زرداری نے سینیٹ کے انتخابات میں میرے کہنے پر جو مدد کی تھی اس پر میں ان کا شکریہ ادا کرنے کے لئے ملاقات کی۔ میں تو زرداری صاحب سے ملنے کراچی جانا چاہتا تھا۔ آصف علی زرداری نے کہا تکلیف نہ کریں لاہور آؤں گا تو انشاء اللہ ملاقات ہو گی۔

آصف علی زرداری نے ملاقات کے اختتام پر چودھری پرویز الہی کو گاڑی تک چھوڑنے خود آئے۔

Leave a reply