سجاول:ایس ایس پی کی زیرصدارت،سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم اجلاس

سجاول،باغی ٹی وی (نامہ نگار یاسر علی پٹھان) ایس ایس پی سجاول سید امداد علی شاہ نے ملک کی حالیہ صورت حال و دہشتگردی کی تازہ لہر کے حوالے سے ضلع سجاول کے تمام مکاتب فکر کے عمائدین ،خطیب مساجد، خواجہ کمیونٹی، مسیحی برادری، ہندو برادری، DEO سیکنڈری ،DEO پرائمری، سیکریٹری پرائیویٹ اسکولز کے ساتھ سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم اجلاس،ایس ایس پی آفیس سجاول میں منعقد کیا
اجلاس میں ایس ایس پی نے اجلاس کے شرکاء کو ملک کی حالیہ صورتحال اور دہشتگردی کی تازہ واقعات کے حوالے سے مساجد،اسکولز اور اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں اور مختلف کمیونٹیز کے رہائشی ایریاز کی سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس اجلاس میں ڈی ایس پی سجاول،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نے بھی شرکت کی۔
ایس ایس پی سجاول نے اجلاس کے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے ہدایت کی کہ اسکولز، مساجد/ عبادتگاہوں اور کمیونٹیز کی رہائشی ایریاز کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کو مربوط بنائیں اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردی ہدایات پر عمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے-

Leave a reply