پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن دوروزہ رن فارامیونٹی سمینار ختم ہوگیا

لاہور: پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن دوروزہ رن فارامیونٹی سمینار ختم ہوگیا،اطلاعات کےمطابق
پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن دوروزہ رن فارامیونٹی سمینارمیں‌بڑے بڑے اتھلیٹس نے شرکت کی

باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن دوروزہ رن فارامیونٹی سیمنار کے آخری روز دو لیکچرز ہوئے،یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سیمنار میں مجموعی طور پر سات لیکچرز ہوئے

باغی ٹی وی کے مطابق دوسرے ڈاکٹر علی شیر باجوہ اتھلیٹس کے تحفظ اور ورزش کے اثرات پر لیکچرز دیا

میجر جنرل (ر) پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود ستی اتھلیٹس کی زندگی میں خون کی اہمیت پر دوسرا لیکچردیا،

یہ بھی بتایا گیا ہےکہ اس سیمنار میں مجموعی طور پر 198 افراد نے حصہ لیا شرکامیں کوچز، ٹرینرز، فزیو تھراپسٹ ،میڈیکل کمیٹی کے ممبران شامل تھے

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن دوروزہ رن فارامیونٹی سمینار میں سیف ممالک کے نمائندوں کے علاوہ افغانستان اور ایران کو بھی مدعو کیا گیا تھا

 

اختتامی تقریب سے صدر اتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل (ر)محمد اکرم ساہی شرکاسے خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ خطے میں اتھلیٹکس کے ہر شعبے کو فروغ دیا جائے

سمینار کے انعقاد سے اتھلیٹس ،کوچز اور ٹیکنیکل آفیشلز کو آگاہی ملی ہے ۔ سمینار ورلڈ اتھلیٹیکس کا منظور شدہ تھا

Comments are closed.